وزیر اعظم

وزیر اعظم کی ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ میچ سیریز کے پہلے میچ میں قومی ٹیم کی جیت پر قوم کو مبارکباد

لاہور(نیوز رپورٹر)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ویسٹ انڈیز کے خلاف کرکٹ ٹیسٹ میچ سیریز کے پہلے میچ میں جیت پر قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کی تعریف اور قوم کو مبارکباد دی ہے ۔

اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کرکٹ ٹیم اور ٹیم مینجمنٹ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ تمام کھلاڑیوں خصوصاًساجد خان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا،پوری قوم کو کرکٹ ٹیم پر فخرہے،امید ہے کامیابیوں کا یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا ۔

اپنا تبصرہ لکھیں