• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
وزیر اعظم

وزیر اعظم

وزیر اعظم کی عید الفطر پر عالمی رہنماﺅں کو مبارکباد، دوطرفہ تعلقات مضبوط کرنے پر زور

شہبازشریف کا بنگلہ دیشی چیف ایڈوائزر سے رابطہ، رہنماﺅں کا تعلقات مضبوطی کی مشترکہ خواہش کا اعادہ

Muhammad Siddique by Muhammad Siddique
اپریل 2, 2025
in پاکستان
0 0
0

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)وزیراعظم محمد شہبازشریف نے آج بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور عید الفطر کے موقع پر مبارکباد پیش کی۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ سال UNGA اور D-8 سربراہی اجلاس کے دوران نیویارک اور قاہرہ میں اپنی گرمجوش اور نتیجہ خیز ملاقاتوں کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات بالخصوص تجارت اور سیاحت میں مثبت رفتار پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔دونوں رہنماں نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی اپنی مشترکہ خواہش کا اعادہ کیا۔اس حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ اپریل میں پاکستان کے نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ کے دورہ ڈھاکہ کے حوالے سے پر امید ہے اور کہا کہ ایک تجارتی وفد بھی ان کے ہمراہ جائے گا۔

انہوں نے تمام سطحوں پر دوطرفہ تعلقات کی بحالی کے لیے ادارہ جاتی نظام کو بحال کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔دونوں ممالک کے مابین عوامی رابطوں کو فروغ دینے کے لیے ثقافتی وفود کے تبادلے پر بھی بات چیت کی گئی۔اس سلسلے میں وزیراعظم نے بنگلہ دیش سے ایک ثقافتی وفد کو پاکستان کے دورے پر بھیجنے کی تجویز دی جس میں پرانے اور نئے فنکار بالخصوص لیجنڈ اداکارہ رونا لیلی بھی شامل ہوں۔

وزیراعظم نے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر کو پاکستان کا دورہ کرنے کی اپنی دعوت کا اعادہ کیا۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ٹیلی فون پر ملائیشیا کے وزیر اعظم عزت مآب انور ابراہیم اور ملائیشیا کی برادر قوم کو عید الفطر کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کی۔

گزشتہ اکتوبر میں ملائیشیا کے وزیر اعظم کے دورہ پاکستان کو یاد کرتے ہوئے وزیر اعظم نے دوطرفہ تعلقات کی مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور ملائیشیا کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا۔وزیر اعظم انور ابراہیم نے اس سال مئی میں وزیر اعظم شہباز شریف کے کوالالمپور کے متوقع دورے کی پاکستان اور ملائیشیا کے دو طرفہ تعلقات کے ضمن میں اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ دورے کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔وزیراعظم نے اپنے ملائیشین ہم منصب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس سال ملائیشیا کے دورے کے منتظر ہیں اور امید ظاہر کی کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے لیے مفید ثابت ہو گا۔اس موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف سے ٹیلی فون پر مختصر گفتگو بھی کی اور ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا تبادلہ کیا۔وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ترکمانستان کے سردار بردی محمدوف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور عید الفطر کے موقع پر انہیں اور برادر ترکمان قوم کو مبارکباد دی۔

انہوں نے ترکمان قومی رہنما اور پیپلز کانسل (Halk Maslahaty) کے چیئرمین عزت مآب گربنگولی بردی محمدوف کو بھی عید کی مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان گرمجوش اور دوستانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دوطرفہ تعلقات کی مثبت پیشرفت دیکھنا حوصلہ افزا ہے۔ اس رفتار کو برقرار رکھنے کے لیے وزیراعظم نے اعلی سطح کے تبادلے جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

اس حوالے سے انہوں نے گزشتہ سال اکتوبر میں صدر آصف علی زرداری کے دورہ اشک آباد کا ذکر کیا اور مزید کہا کہ پاکستان گزشتہ سال ترکمانستان کے قومی رہنما کے دورہ پاکستان کی میزبانی کا منتظر تھا لیکن بوجوہ یہ دورہ ممکن نہ ہوسکا۔ وزیراعظم نے ترکمانستان کے صدر اور ترکمان قومی رہنما کو جلد پاکستان کے سرکاری دورے کرنے کی اپنی دعوت کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مملکت بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسی الخلیفہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں عید الفطر کے پرمسرت موقع پر مبارکباد دی۔دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے، وزیراعظم محمد شہباز شریف نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں بحرین کے ساتھ قریبی اور خوشگوار تعلقات کو مزید فروغ دینے کی پاکستان کی خواہش کا اظہار کیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بحرین کے بادشاہ کا بحرین میں موجود پاکستانی برادری کی میزبانی کا شکریہ ادا کیا، اور پاکستان اور بحرین کی فلاح و بہبود میں بحرین میں موجود پاکستانی برادری کے کلیدی کردار پر روشنی ڈالی۔عزت مآب شاہ حمد بن عیسی الخلیفہ نے وزیر اعظم کی عید کی مبارکباد کا گرمجوشی سے جواب دیا اور پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے گفتگو میں بحرین کے بادشاہ کو پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت کا اعادہ بھی کیا۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: دوطرفہ تعلقاتعالمی رہنماؤںعید الفطرمبارکبادوزیر اعظم
Previous Post

ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

Next Post

اڈیالہ جیل کے اطراف اسپیشل سکیورٹی پلان نافذ کردیا گیا

Muhammad Siddique

Muhammad Siddique

Next Post
اڈیالہ جیل

اڈیالہ جیل کے اطراف اسپیشل سکیورٹی پلان نافذ کردیا گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
لاجسٹکس

چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading