وزیراعظم شہباز شریف

وزیر اعظم کا بحیرہ عرب میں کارگو طیارہ لاپتہ ہونے پر اظہار افسوس، امدادی کارروائیاں تیز کرنے کا حکم

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وزیراعظم شہباز شریف نے بحیرہ عرب میں کارگو طیارے کے گر کر لاپتہ ہونے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جاری بیان کے مطاق وزیرِ اعظم نے طیارے میں سوار عملے کے 5 ارکان کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اس مشکل گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

وزیرِاعظم شہباز شریف نے سول ایوی ایشن، پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کو امدادی اور تلاش کی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لانے کا حکم دیا ہے تاکہ لاپتہ طیارے اور عملے کی تلاش کا عمل جلد از جلد مکمل کیا جا سکے۔

اپنا تبصرہ لکھیں