• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
وزیراعظم محمد شہباز شریف

وزیر اعظم نے کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ کے تیسرے یونٹ کے تھری کا افتتاح کردیا

News Editor by News Editor
فروری 2, 2023
in پاکستان
0 0
0

کراچی (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چین کی شراکت سے تعمیر ہونے والے کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ کے تیسرے یونٹ کے تھری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو کلین اور سستی توانائی کی ضرورت ہے،

سی پیک پراجیکٹ کے تحت پاکستان میں بجلی کے منصوبوں پر کام جاری ہے، شمسی توانائی پر توجہ دی جا رہی ہے، توانائی کی مد میں 27 ارب ڈالر کی پٹرولیم مصنوعات درآمد کرتے ہیں، کوئلے سے توانائی حاصل کر کے اربوں کی بچت ہو سکتی ہے،پاکستان کی 60 ہزار میگا واٹ ہائیڈرل پاور کی صلاحیت موجود ہے، کے تھری پاور پلانٹ پاک چین دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چین کی شراکت سے تعمیر ہونے والے کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ کے تیسرے یونٹ کے تھری کا افتتاح کردیا ۔ منصوبے کی افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر، وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال، وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اوردیگر بھی شریک تھے ۔ اس منصوبے سے ماحول دوست 1100میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی جب کہ جوہری توانائی بجلی گھر سے مجموعی پیداوار2200میگاواٹ ہو جائے گی۔

وزیر اعظم شہباز شریف تھری پاور پلانٹ کی تختی کی نقاب کشائی کی اور پودا لگایا۔ اس موقع پر تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کا دیرینہ دوست ہے، پاکستان کو کلین اور سستی توانائی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان دو بہترین دوست ہیں، یہ دوستی گزشتہ 75 برسوں کے دوران تمام مصائب و مشکلات اور خوشیوں کے مواقع پر مزید مضبوط ہوتی گئی، چین نے سیلابوں میں، طوفانوں میں، زلزلوں میں جنگوں اور امن میں ساتھ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان 2015 میں نواز شریف کی قیادت میں سی پیک کا اربوں روپے کا منصوبے پر دستخط ہوئے اور آج ہزاروں میگا واٹ بجلی پاکستان میں بن رہی ہے اور سی پیک کے دوسرے منصوبوں پر بھی کام جاری ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ماضی قریب میں کچھ مشکلات تھیں، کچھ مشکلات ہماری اپنی پیدا کردہ تھیں جس کی وجہ سے سی پیک تعطل کا شکار ہوگیا لیکن اب ہماری کوشش ہے کہ سی پیک منصوبہ تیزی سے آگے بڑھے، پشاور اور کراچی سے ریلوے کا منصوبہ ایم ایل ون اور انڈسٹریل زون بننے ہیں، اس منصوبوں پر بھی اب تیزی سے کام ہوگا۔ شہباز شریف نے کہا کہ تھر میں نے پناہ قدرتی وسائل ہیں، وہاں پائے جانے والے کوئلے کے ذخائر پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں سیکڑوں سال تک بھرپور کردار ادا کرسکتے ہیں، اس کی بنیاد پر ہمیں بجلی کے منصوبے لگانے ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں شمسی توانائی اور پن بجلی کے منصوبے لگانے ہیں جس سے ملک ترقی کرے گا اور اربوں ڈالر کی کروڈ آئل اور پیٹرولیم منصوعات کی درآمدات کی بچت ہوگی، یہ وہ واحد طریقہ ہے جس کے ساتھ ہم آگے بڑھ سکتے ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان پن بجلی منصوبوں سے 60 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرسکتا ہے لیکن ہم بمشکل صرف 10 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں، جو کہ بڑا قومی نقصان ہے، پاکستان اس وقت 27 ارب ڈالر کی پیٹرولیم مصنوعات درآمد کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت سستی اور کلین انرجی کی ضرورت ہے، اس سلسلے میں سولر پاور جنریشن، ہائیڈرو پاور اور ونڈ پاور منصوبے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے منصوبے پر کام کرنے والے عہدیداران کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم انہیں وزیر اعظم آفس میں دعوت دیکر اعزازات دیں گے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: اﻓﺗﺗﺎحکراچینیوکلیئر پاور پلانٹوزیراعظم محمد شہباز شریف
Previous Post

(ن)لیگ کو جھٹکا، سابق ایم پی اے تحریک انصاف میں شامل

Next Post

چین کا قرآن پاک کو سرعام نذر آتش کر نے سے متعلق میڈیا رپورٹس کا نوٹس

News Editor

News Editor

Next Post
چینی وزارتِ خارجہ

چین کا قرآن پاک کو سرعام نذر آتش کر نے سے متعلق میڈیا رپورٹس کا نوٹس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

اجلاس

مغربی رہنما سرد جنگ کے دور کی "زیرو سم” سوچ میں جکڑے ہوئے ہیں، چینی میڈیا

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

سی پی سی سینٹرل کمیٹی کی جانب سے ” فیصلہ سازی، غور و خوض اور کوآرڈینیشن کے ادارے کے امور سے متعلق قواعد و ضوابط” پر نظر ثانی

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

اتحاد اور جدوجہد ہی چینی عوام کے لئےعظیم تاریخی کامیابیاں تخلیق کرنے کا واحد راستہ ہے، چینی صدر

جون 30, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
اجلاس

مغربی رہنما سرد جنگ کے دور کی "زیرو سم” سوچ میں جکڑے ہوئے ہیں، چینی میڈیا

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

سی پی سی سینٹرل کمیٹی کی جانب سے ” فیصلہ سازی، غور و خوض اور کوآرڈینیشن کے ادارے کے امور سے متعلق قواعد و ضوابط” پر نظر ثانی

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

اتحاد اور جدوجہد ہی چینی عوام کے لئےعظیم تاریخی کامیابیاں تخلیق کرنے کا واحد راستہ ہے، چینی صدر

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

جوہری آلودہ پانی کے سمندر میں اخراج کے خلاف چین کا موقف بدستور برقرار ہے، چینی وزارت خارجہ

جون 30, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading