• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
سعودی سفیر

وزیر اعظم نے پاکستان میں معاشی بحالی کے امکانات کو بڑھانے کے لئے بہترین کام کیا ہے، سابق سعودی سفیر

News Editor by News Editor
جولائی 26, 2023
in پاکستان
0 0
0

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان اور لبنان میں سعودی عرب کے سابق سفیر ڈاکٹر علی عواض العسیری نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان میں معاشی بحالی کے امکانات کو بڑھانے کے لئے بہترین کام کیا ہے،

پاکستان نے ہمیشہ سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک کے ساتھ اقتصادی، سیاسی اور ثقافتی تعلقات کو ترجیح دی ہے، توقع ہے کہ پاکستان کی مستقبل کی سیاسی قیادت اقتصادی پالیسیوں خاص طور پر خلیج تعاون کونسل (جی سی سی)کی معیشتوں کے ساتھ تیزی سے ترقی پذیر شراکت داری کے حوالے سے موجودہ رفتار کو برقرار رکھے گی،سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور وقطر پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کریں گے ،پاکستان ساورن فنڈ بنایا جائے گا ۔

عرب نیوز میں شائع ہونے والے مضمون میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف ایک مشکل لیکن نتیجہ خیز مدت کے اختتام کے قریب ہیں جس میں انہوں اہم پالیسی فیصلے کئے، ان کا ایک اسٹریٹجک اقدام سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر کے ساتھ سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات کو وسعت دینا تھا، خلیج تعاون کونسل کی ان اہم معیشتوں نے بھی پاکستان کے معاشی استحکام اور بحالی میں اپنا حصہ ڈالنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک کے ساتھ اقتصادی، دفاعی اور ثقافتی تعلقات کو ترجیح دی ہے، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات تاریخی طور پر جڑے ہوئے اور ان کی بنیاد مذہب اور ثقافت کے مشترکہ بندھنوں، باہمی طور پر مفید اقتصادی ضروریات اور علاقائی استحکام سمیت عالمی امن میں مشترکہ سٹریٹجک مفادات پر ہے۔ سابق سعودی سفیر نے کہا کہ خلیج تعاون کونسل کا خطہ پاکستان کی معیشت میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے جو توانائی کی درآمدات اور غیر ملکی ترسیلات کے بنیادی ذریعہ کے طور پر کام کرتا ہے، یہ خطہ پاکستانی تارکین وطن کارکنوں کی سب سے بڑی تعداد کا مسکن بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خطہ میں جاری اقتصادی تنوع اور علاقائی مفاہمت بالخصوص سعودی وڑن 2030 کے تحت پاکستان کو ترقیاتی شعبے میں خلیج تعاون کونسل کی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے ساتھ ساتھ ہنر مند افرادی قوت اور قابل تجارت اشیا خلیجی ممالک کو برآمد کرنے کے کافی مواقع فراہم کرتے ہیں۔

ڈاکٹر علی عواض العسیری نے کہا کہ پاکستان کی سویلین اور فوجی قیادت سمجھتی ہے کہ ملکی معیشت کو پائیدار ترقی کی جانب گامزن کرنے میں خلیج تعاون کونسل کی سرمایہ کاری اہم کردار ادا کرسکتی ہے، اس مقصد کے لیے اہم پالیسی اقدامات میں سے ایک خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا قیام ہے جس کو خلیج تعاون کونسل ممالک سے زراعت، معدنیات اور کان کنی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دفاعی پیداوار کے شعبوں میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کا کام سونپا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جی سی سی کے اہم اقتصادی کردار پر موجودہ سول ملٹری اتفاق رائے موجودہ حکومت کی طرف سے اقتصادی، سیاسی، سکیورٹی اور خارجہ پالیسی کے محاذوں پر ہونے والی ٹھوس پیش رفت کے پس منظر میں سامنے آیا ہے۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو گزشتہ سال اپریل میں مالیاتی ڈیفالٹ کے دہانے پر کھڑا ملک کو وراثت میں ملا اور انہیں اقتدار سنبھالنے کے بعد اہم چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا۔

سعودی عرب کے سابق سفیر نے کہا کہ سیاسی بحران، دہشت گردی کی ایک نئی لہر کے علاوہ بڑی طاقتوں اور بعض قابل اعتماد اتحادیوں کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کی پیچیدہ صورتحال سے نمٹنا بھی ایک مشکل کام تھا لیکن وہ اتحادی رہنماؤں، سیکورٹی اسٹیبلشمنٹ اور کلیدی غیر ملکی شراکت داروں کو شامل کرکے اس پیچیدہ صورتحال سے کامیابی سے نکلنے میں کامیاب رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اب اتنا مستحکم ہے کہ نگراں سیٹ اپ کی طرف آسانی سے منتقل ہوسکے جو آئندہ عام انتخابات کا انعقاد کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نو ماہ کی مدت کے لئے تین ارب ڈالر مالیت کا ایک نیا معاہدہ ہوا ہے۔

سعودی سفیر نے کہا کہ اگرچہ دہشت گردی دوبارہ سر اٹھارہی ہے لیکن اب اس خطرے سے نمٹنے کے لئے سکیورٹی کے بہتر ڈھانچے موجود ہیں، چین پاکستان اکنامک کوریڈور بحال ہوگیا ہے جبکہ امریکا کے ساتھ تعلقات بھی دوبارہ پٹڑی پر آگئے ہیں، 2019 سے سعودی عرب، چین اور متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے غیر ملکی ذخائر کو بڑھانے کے لئے کئی ارب ڈالر کے رعایتی قرضے دیئے ہیں جس سے پاکستان کو اپنے زرمبادلہ کے ذخائر کو بڑھانے میں مدد دی ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ تازہ ترین معاہدہ سعودی عرب کی جانب سے سٹیٹ بینک میں 2 ارب ڈالر کا اضافی قرضہ جمع کرانے کے بعد ممکن ہوا۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑی رہا ہے، سیاسی عدم استحکام اور اس کے نتیجے میں معاشی پالیسیوں میں تسلسل کی کمی کے مسائل نے ماضی قریب میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر کی جانب سے بڑے سرمایہ کاری کے وعدوں کو متاثر کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 2019 میں اسلام آباد کے دورہ کے دوران سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے توانائی، معدنیات اور کان کنی کے شعبوں میں 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا وعدہ کیا۔ اسی طرح متحدہ عرب امارات اور قطر نے 9 ارب ڈالر کا وعدہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے خطے میں پاکستانی کارکنوں کی تعداد اور ملازمتوں کے تنوع میں بھی اضافہ کرنا چاہئے جن کی اس وقت خطے میں تعداد تقریباً 40 لاکھ ہے، آئی ٹی اور خدمات کے شعبوں میں پاکستان کی ہنر مند افرادی قوت خلیجی ممالک بالخصوص سعودی عرب میں ہونے والی معاشی تبدیلیوں میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: امکاناتپاکستانخلیجی ممالکسابق سعودی سفیرسابق سفیرسرمایہ کاریلبنانمعاشی بحالیوزیر اعظم
Previous Post

تاخیری حربے مزید نہیں چلیں گے ، چیئر مین پی ٹی آئی کو چوری کا حساب دینا ہوگا،عطاء اللہ تارڑ

Next Post

190 ملین پاؤنڈ مبینہ کرپشن اورتوشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

News Editor

News Editor

Next Post
توشہ خانہ کیس

190 ملین پاؤنڈ مبینہ کرپشن اورتوشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
لاجسٹکس

چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading