انقرہ (نمائندہ خصوصی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف انقرہ میں انادولو گروپ کے وفد نے ملاقات کی جس میں سرمایہ کاری کے حوالے سے گفتگو کی گئی ۔
وفد میں کوکاکولا کے سی ای او کریم یاحی، اتیلا یرلیکایا چیف اسٹریٹجی آفیسر اور دیگر اعلی عہدیداران بھی شامل تھے ۔وزیرِ اعظم نے انادولو گروپ کی پاکستان میں سرمایہ کاری اور اسکی وجہ سے ملک میں روزگار کی فراہمی پر پزیرائی کی۔ وزیرِ اعظم نے انادولو گروپ کو پاکستان میں سرمایہ کاری مزید بڑھانے کی دعوت بھی دی۔
ملاقات میں وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب، معاون خصوصی طارق فاطمی اور پاکستان کے ترکیہ میں سفیر ڈاکٹر یوسف جنید بھی شریک تھے۔