اسلام آباد(نیوز رپورٹر)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلی اور خیبر پختون خوا حکومت پر مبینہ کرپشن کے الزامات جھوٹے ہیں۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پارٹی ورکرز اور رہنماں سے کرپشن کے ثبوت مانگے تاہم کسی نے ثبوت نہیں دیے۔بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ کرپشن کے الزامات کا مقصد وزیرِ اعلی علی امین گنڈاپور کو بدنام کرنا ہے۔