کراچی(ہیلتھ رپورٹر)وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کراچی میں کورونا وباپھیلنے کی تردید کردی۔وزیرصحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہاکہ شہریوں کوگھبرانے کی ضرورت نہیں ہے ،
100میں سے صرف 7 ٹیسٹ مثبت کیسزسامنے آئے جن کومعمولی علامات تھی، خواہ مخواہ خوف پھیلانے کی ضرورت نہیں ہے،دنیا سے کوویڈ کی وبا ختم ہو چکی ہے۔
صوبائی وزیرِ صحت نے کہا کہ کورونا میں مبتلا افراد کو ہلکی علامات کے سبب گھر بھیج دیا گیا تھا، دنیا بھرمیں اب کورونا کو فلو کی طرح ہی ٹریٹ کیاجاتا ہے،کورونا اب موسمی فلوکی طرح ہے اس سے گھبرانے کی قطعا ضرورت نہیں۔