لاہور( نمائندہ خصوصی) وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے داخلہ و اطلاعات عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ 11 جنوری اگلی سماعت تک اسمبلی نہ توڑنے کی یقین دہانی کروائی ہے ،وزیراعلی سے صرف گورنر اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ سکتے ہیں لیکن ان کا آرڈر پہلے ہی سپیکر مسترد کر چکے ہیں ۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ وفاقی وزرا ء کی فرمائش پر اعتماد کا ووٹ نہیں لیا جاسکتا اور نہ اس کی آئین اجازت دیتا ہے،پی ڈی ایم کے پاس ایک ہی راستہ ہے کہ وہ وزیراعلی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کرتی جو وہ واپس لے چکے ہیں،پی ڈی ایم کے لئے الیکشن سے فرار کے تمام راستے بند ہوتے جارہے ہیں ،شریف زرداری گینگ کے بدنیتی پر مبنی غیر آئینی ہتھکنڈے بھی کارگر ثابت نہیں ہوئے۔