اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیراعظم شہباز شریف نے علی پور چٹھہ میں آئل ریفائنری میں آگ لگنے کا نوٹس لتے ہوئے عوام اور ریفائنری کے عملے کی حفاظت کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے ۔
وزیر اعظم آفس کے میڈیا سے سیل سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف عوام اور ریفائنری کے عملے کی حفاظت کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کی ۔وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو فوری اور موثر اقدامات کی ہدایت کی ۔وزیراعظم نے آگ لگنے کے واقعے کی تحقیقات کرانے کی بھی ہدایت کی ۔









