اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیراعظم شہباز شریف نے ایف سی اور رینجرز کے افسران اور جوانوں کو پاک فوج کے برابر تنخواہیں دینے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے عید کا پہلا روز سرحدوں کی حفاظت کرنے والے افسران اور جوانوں کے ساتھ گزارا تھا، وفاقی وزرا اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی ان کے ہمراہ تھے۔گذشتہ روز پارا چنار کے دورے کے موقع پر ایف سی اور رینجرز کے دستوں سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے وطن کی حفاظت پر مامور جوانوں کے حوصلے کو سراہتے ہوئے ان کی تنخواہیں پاک فوج کے برابر کرنے کا اعلان بھی کیا۔
وزیراطلاعات کے مطابق وزیراعظم نے یہ اقدام ایف سی اور رینجرز کی ملک و قوم کے لیے خدمات اور قربانیوں کے اعتراف میں کیا ہے
٭٭٭٭٭