راولپنڈی(نیوز ڈیسک )وزیراعظم شہباز شریف نے سینئر سیاسی رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی رہائش گاہ کا دورہ کیا اور ان کی خوشدامن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کی، جبکہ سوگوار خاندان کےلئے صبر جمیل اور استقامت کی بھی دعا کی۔
اس موقع پر وزیراعظم نے چوہدری نثار علی خان کی عیادت بھی کی اور ان کی خیریت دریافت کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاقات میں سردار ایاز صادق، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔ شرکا نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کےلئے دعا کی اور اہلخانہ سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔