پیرس(نمائندہ خصوصی)وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ، باہمی دلچسپی امور پر تبادلہ خیال ،وزیراعظم نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کےلئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔
جمعرات کے روزوزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی،دونوں رہنماﺅں کے درمیان ملاقات نئے عالمی مالیاتی معاہدے کے تحت سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی، ملاقات کے دوران وزیراعظم نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کےلئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا،
شہزادہ محمد بن سلمان نے حکومت پاکستان اور عوام کےلئے خیرسگالی جذبات کا اظہار کیا،دونوں رہنماﺅں نے دوطرفہ تعاون کے فروغ کےلئے اشتراک عمل مزید بڑھانے پر اتفاق کیا، دونوں رہنماﺅں نے باہمی دلچسپی امور پر تبادلہ خیال بھی کیا۔