اسلام آباد (نیوز رپورٹر)وزیراعظم شہبازشریف عید کے بعد 10 اور 11 اپریل یورپی ملک بیلاروس کا دورہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف اور روسی صدر کے درمیان باضابطہ مذاکرات ہوں گے۔
سرمایہ کاری، معاشی تعاون اور تجارتی روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوگا۔ذرائع کے مطابق پاکستان میں ٹریکٹرسازی سے متعلق تعاون پربات چیت ہوگی، روسی صدرسے یوکرائن، روس تنازع سمیت امن وسلامتی پربات ہوگی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورے سے پہلے اعلی سطح وفد بیلاروس جائےگا، وفاقی وزیرعلیم خان3 اپریل سے وفد کے ہمراہ بیلاروس جائیں گے۔