لاہور (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے ملاقات کی۔ اس موقع پر صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر گورنر پنجاب نے ترکیہ اور شام کے زلزلہ زدگان کے لئے جمع کی جانیوالی امدادی رقم کا چیک وزیراعظم کو پیش کیا۔