• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدرنے پشین مند کےمقام پربارڈر مارکیٹ، پولان گبد بجلی ٹرانسمیشن لائن کا افتتاح کر دیا

News Editor by News Editor
مئی 18, 2023
in پاکستان
0 0
0

پشین(نمائندہ خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے صدر ر ابراہیم رئیسی کے ہمراہ ردیگ پشین مند کےمقام پربارڈر مارکیٹ اور ایران سے 100میگاواٹ بجلی کی ٹرانسمیشن لائن پولان گبد کا افتتاح کر دیا،

ٹرانسمیشن لائن کی تکمیل سے ایران سے در آمد کردہ کم لاگت بجلی کی مجموعی مقدار 204میگا واٹ ہوگئی،دونوں ممالک نے جلد آزادانہ تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے کا اعلان بھی کیا ہے ،اس موقع پر تقریب سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایرانی صدر سے مفید اور مثبت گفتگو ہوئی، ان کو سی پیک سے متعلق بھی تجاویز پیش کی ہیں،

ایران کے ساتھ فری ٹریڈ کو جلد حتمی شکل دیں گے،انہوں نے کہا کہ بجلی کی ٹرانسمیشن سے متعلق بہت گنجائش ہے، اس میں مل کر آگے بڑھیں گے، ایران پاکستان دوستی کے لیے یہ منصوبہ اہمیت کا حامل ہے، جبکہ ایرانی صدر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران پر پابندیوں کے باجود ہم نے ان منصوبوں کو پورا کیا ، پاکستان اور ایران کے عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، توانائی شعبے میں پاکستان کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار رہیں ، بارڈر مارکیٹ سے تجارت اور رابطے بڑھیں گے،تفصیلات کے مطابق پاک ایران سرحد پر گبد پولان بجلی ٹرانسمیشن لائن منصوبے کی تقریب انعقاد کیا گیا ، تقریب میں وزیراعظم شہباز اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی شریک ہوئے ،

گبد- پولان ٹرانسمیشن لائن وزیراعظم کی ذاتی دلچسپی کی بدولت ریکارڈ مدت میں تعمیر ہوئی ، ٹرانسمیشن لائن کی تکمیل سے ایران سے در آمد کردہ کم لاگت بجلی کی مجموعی مقدار 204میگا واٹ ہوگئی ہے ، وزیراعطم شہباز شریف کا بلوچستان میں بلاتعطل بجلی فراہمی کا وعدہ پورا ہوگیا ہے ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ پاک ایران تعلقات اہمیت کے حامل ہیں، آج دونوں ممالک نے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے قدم اٹھا یا ہے ،

ایرانی سرحد پر وزیراعظم شہباز شریف اور وفد کو خوش آمدید کہتے ہیں ، یہ سرحد ایران اور پاکستان کو ایک دوسرے سے جوڑتی ہے ، جن منصوبوں کا افتتاح کیا گیا ، ان کی بنیاد بہت پہلے رکھی گئی تھی ، مگرتاخیر کا شکار ہوئے ، ایران پر پابندیوں کے باجود ہم نے ان منصوبوں کو پورا کیا ، پاکستان اور ایران کے عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ، توانائی شعبے میں پاکستان کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار رہیں ،

پاکستان سمیت ہمسایہ ممالک سے توانائی شعبے میں کام کرنے کی گنجائش موجود ہے ، 9ماہ کے اندر پاکستان اور ایرانی حکام نے ملکر کام کیا اور تحفظات کو دور کیا ، بارڈر مارکیٹ سے تجارت اور رابطے بڑھیں گے ، پاکستان کے ساتھ معاشی سطح پر کام کرنے کیلئے پر عزم ہیں ان منصوبوں نے دونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی مزید مضبوط ہوگی ، ہم ان منصوبوں کو تجارت کے مواقع کی نظر سے دیکھتے ہیں، خطے کے مسائل حل کرنے کیلئے مذاکرات ضروری ہے ، مغربی ممالک کی دخل اندازی سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہوتا ،

وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ اداکرتا ہوں یہ تقریب پاکستان اور ایران کے مضبوط تعلقات کا مظہر ہے ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ایران کی تاریخ میں ایک نئے باب کا اضافہ ہوا ہے ، کوئی شک نہیں کہ ایران اور پاکستان برادر ملک ہے پاکستان ایران محبت ،اخوت اور ثقافتی رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں پاکستان اور ایران کی تاریخ صدیوں پر محیط ہے ، قابل احترام ایرانی صدر کا دل کی گہرائی سے مشکور ہوں ، آج پشین مند بارڈر مارکیٹ کا افتتاح کیا اور مزید 6 تجارتی منڈیوں کا افتتاح بھی کیا جائیگا ،

اس نظام سے پورے خطے میں خوشحالی اور ترقی کے نئے سفر کا آغاز ہوگا ، ایران اور پاکستان کے تجارتی روابط میں یہ سنگ میل ہے انہوں نے کہا کہ 100میگا واٹ کی ٹرانسمیشن لائن کا افتتاح کیا یہ منصوبہ کئی سال سے التواءکا شکار تھا ، مگردیر آئید درست آئید ، ایرانی صدر کا شکریہ کہ انہوں نے منصوبوں میں ذاتی دلچسپی لی ، پاکستان اور ایران میں بجلی اور پٹرولیم منصوبوں میں بے پناہ گنجائش ہے ، ایرانی صدر سے شمسی توانائی سے متعلق بات کی ہے ، بہت جلد اپنی ٹیم ایران جائیگی ،

ایران سے بھی ٹیم پاکستان آئیگی ، وزیراعظم نے کہا کہ 1947میں پاکستان آزاد ہوا تو سب سے پہلے ایران نے پاکستان کو تسلیم کیا ، ایران اور پاکستان کا بارڈر سلامتی کی علامت ہے ، بارڈر سکیورٹی کی حوالے سے کسی کو کوئی ابہام نہیں ہونا چاہیے ۔ امید ہے کہ ایرانی صدر جلد پاکستان کا دورہ کرینگے ، ایرانی قیادت اور اعلیٰ حکام کی دلی محبت اور بہترین میزبانی پر شکر گزار ہوں ، ایرانی عوام کو پاکستانی عوام کی طرف سے محبت کے پھول پیش کرتا ہوں ۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: ایرانی صدرپشین مندپولان گبد بجلی ٹرانسمیشن لائنوزیراعظم شہباز شریف
Previous Post

عمران خان کی فسطائیت اور ملک دشمنی کا بندوبست کیا جارہا ہے، مریم اورنگزیب

Next Post

قوم کو بدمعاشوں، مجرموں اور اخلاقیات سے عاری نااہلوں نے قبضے میں لے رکھا ہے، عمران خان

News Editor

News Editor

Next Post
عمران خان

قوم کو بدمعاشوں، مجرموں اور اخلاقیات سے عاری نااہلوں نے قبضے میں لے رکھا ہے، عمران خان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5873

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

462
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

278

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading