• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
عظمیٰ بخاری

عظمیٰ بخاری

وزیراعظم جلد ایک اور بڑی خوشخبری کا اعلان کرنے والے ہیں’عظمیٰ بخاری

ملک میں خوشخبریوں کا سلسلہ شروع ہو چکا، آئی ایم ایف کو خط لکھنے والے تکلیف میں ہیں

Muhammad Siddique by Muhammad Siddique
اپریل 5, 2025
in پاکستان
0 0
0

لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف جلد ہی ایک اور بڑی خوشخبری کا اعلان کرنے والے ہیں، اب پاکستان میں خوشخبریوں کا موسم شروع ہوگیا ہے

بجلی کی قیمتوں میں کمی پر وزیراعظم اور ان کی ٹیم مبارکباد کے مستحق ہیں،جن کے آئی پی پیز اور بجلی کمپنیوں سے مفادات جڑے تھے، وہ عوامی ریلیف کو برداشت نہیں کر پا رہے،کے پی کے میں کرپشن کے قصے زبان زد عام ہیں، گنڈا پور کی جانب سے پارٹی پر 75کروڑ روپے خرچ کرنے کا بیان قابل تشویش ہے، گنڈا پور کی وزارتِ اعلی خطرے میں، اسے اپنی جماعت کے لوگ کرپٹ قرار دے رہے ہیں،پانی کے معاملے پر جلسوں میں نہیں بلکہ بیٹھ کر بات ہونا چاہیے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے حکومت کی جانب سے دیے گئے عوامی ریلیف، معاشی استحکام اور حکومتی اقدامات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ عید الفطر کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا جس سے گرمیوں کے موسم میں عوام کو بڑا ریلیف حاصل ہوگا ،یہ ریلیف ایک مشکل مرحلے کے بعد ممکن ہوا کیونکہ آئی ایم ایف کو منانا آسان نہیں تھا،حکومت نے آئی ایم ایف کو بھی قائل کر کے ایک بڑا کارنامہ انجام دیا ہے۔

انہوں نے خوشخبری دی کہ جلد وزیراعظم ایک اور بڑی خوشخبری کا اعلان کرنے والے ہیں۔صوبائی وزیر نے مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جن کے آئی پی پیز اور بجلی کمپنیوں سے مفادات جڑے تھے، وہ اب عوامی ریلیف کو برداشت نہیں کر پا رہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے وزیر اعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا گیا ہے کہ بجلی کے بلوں میں تیزی سے ہونے والے اضافے کو روکا گیا۔ عظمی بخاری نے کہا کہ شہباز شریف نے ملک کی معیشت کو سنبھالا اور سری لنکا جیسے حالات پیدا کرنے کی سازشوں کو ناکام بنایا۔ پنجاب حکومت کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ رمضان سہولت بازاروں میں عوام کو 1.11ارب روپے کی بچت فراہم کی گئی، جہاں 3.57ارب روپے کی خریداری ہوئی۔

28ہزار شہریوں نے سہولت بازار سے 3کروڑ روپے کا سامان فری ہوم ڈیلیوری کے ذریعے حاصل کیا۔ اگست تک 13نئے سہولت بازار قائم کیے جائیں گے اور 69کروڑ روپے کی لاگت سے موجودہ بازاروں کو سولر انرجی پر منتقل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز جہاں عوامی مفاد دیکھیں گی، وہیں منصوبے شروع کیے جائیں گے۔

”سہولت آن دی گو”کے پائلٹ پروگرام کے تحت 14مقامات پر موبائل سہولت مراکز قائم کیے جا رہے ہیں۔ اسی طرح صفائی، ادویات کی دستیابی اور ملازمتوں کی فراہمی پر بھی حکومت سرگرم ہے۔

عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ ایک ارب روپے کی لاگت سے ایک لاکھ افراد کو ملازمتیں دی گئیں جب کہ عید پر صفائی کا مربوط نظام لاگو کیا گیا۔ادویات کی دستیابی کے حوالے سے عظمی بخاری نے کہا کہ اب تمام ادویات مارکیٹ میں ڈسپلے پر دستیاب ہوں گی، اور اس حوالے سے شکایات کے لیے وزیر اعلی کا خصوصی ڈیسک قائم کیا گیا ہے۔خیبر پختونخوا حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہاں کرپشن کے قصے زبان زد عام ہیں۔ گنڈا پور کی جانب سے پارٹی پر 75کروڑ روپے خرچ کرنے کا بیان قابل تشویش ہے۔

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ کے پی کے میں صحت، تعلیم اور انفراسٹرکچر کی صورت حال بدتر ہے اور ہینڈ گلوز جیسے بنیادی سامان کی خریداری پر بھی کرپشن کے شواہد موجود ہیں۔ گندم کی خریداری، مساجد کے نام پر رقوم کی بندر بانٹ اور پنشن فنڈز کے غلط استعمال کے الزامات پر بھی عظمی بخاری نے سوالات اٹھائے۔انہوں نے کہا کہ گنڈا پور کی وزارتِ اعلی خطرے میں ہے، اسے اپنی ہی جماعت کے لوگ کرپٹ قرار دے رہے ہیں۔

کے پی میں کرپشن کی کہانیاں ہر زبان پر ہیں، مگر اس معاملے پر نام نہاد یوٹیوبرز اور میڈیا خاموش ہیں۔کے پی میں نہ تو انفراسٹرکچر بنا اورنہ ہی ادویات فراہم ہوئیں جبکہ چترال کے جنگلات میں 866 کروڑ روپے کا قومی نقصان ہوا۔کے پی میں ہسپتالوں،مساجد اور گندم کی خریداری کے نام پر اربوں روپے ٹائیگر فورس میں تقسیم کئے گئے ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت چھ سو ارب روپے امن و امان کے فنڈز کا حساب لے۔این ایف سی ایوارڈ میں پیسوں کی تقسیم سے پہلے ان کے خرچ کا حساب ہونا چاہیے۔ صوبائی وزیر نے پانی کی تقسیم کے مسئلے پر سیاست کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو کو جلسوں میں کھڑے ہو کر مسئلہ حل کرنے کے بجائے ذمے دارانہ کردار ادا کرنا چاہیے۔

پریس کانفرنس کے اختتام پر انہوں نے تھیٹرز کے ماحول پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس بارے میں وزیر اعلی سے بات کی گئی ہے اور جلد نیا لائحہ عمل سامنے آئے گا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ تھیٹرز کی جانب سے انہیں بلیک میل کیا جا رہا ہے اور قانونی کارروائی کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔عظمی بخاری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا طرہ امتیاز ہے کہ ان کے دور حکومت مین ہمیشہ سے صوبے اور ملک نے ترقی کی ہے، آگے بھی اسی روایت کو جاری رکھا جائے گا۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: بجلیشہباز شریفعظمیٰ بخاریلاہوروزیر اطلاعات
Previous Post

لاہورہائیکورٹ،پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ دینے اہم کیس سماعت کیلئے مقرر

Next Post

وزیراعظم شہباز شریف ،وزیر اعلی مریم نواز نے خدمت کی ایک نئی تاریخ لکھی ہے'مریم اورنگزیب

Muhammad Siddique

Muhammad Siddique

Next Post
'مریم اورنگزیب

وزیراعظم شہباز شریف ،وزیر اعلی مریم نواز نے خدمت کی ایک نئی تاریخ لکھی ہے'مریم اورنگزیب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5873

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

462
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

278

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading