ویب ڈیسک –
وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر آج کوئٹہ کا ہنگامی دورہ کریں گے جہاں انہیں خضدار میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کی جانب سے اسکول کی بچیوں اور اساتذہ پر ہونے والے حملے کی تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔
دونوں قائدین زخمیوں کی عیادت بھی کریں گے اور واقعے کے بارے میں مکمل صورتحال کا جائزہ لیں گے۔
خیال رہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں آج شام ایوان صدر میں منعقد ہونے والی تقریب کو خضدار حملے کی وجہ سے ان کی درخواست پر ملتوی کر دیا گیا ہے۔