• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home کھیل
ورلڈکپ میں بنگلہ دیش نے افغانستان

ورلڈکپ میں بنگلہ دیش نے افغانستان کو بآسانی 6 وکٹوں سے شکست دے دی

News Editor by News Editor
اکتوبر 8, 2023
in کھیل
0 0
0

دھرماشالا (نمائندہ خصوصی)آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے تیسرے میچ میں بنگلہ دیش نے مہدی حسن میراز اور شکیب الحسن کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت افغانستان کو بآسانی 6 وکٹوں سے شکست دے دی،بنگلہ دیشی ٹیم نے 157 رنز کا ہدف 35ویں اوور میں حاصل کر لیا،افغانستان کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی، اور پوری ٹیم صرف 156 رنز پر ڈھیر ہوگئی ،

رحمن اللہ گرباز نے سب سے زیادہ 47 رنز اسکور کیے،بنگلہ دیش کی جانب سے نجم الحسین 59 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے جبکہ مہدی حسن میراز نے آل راؤنڈ کاکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے57 رنز بنانے کے ساتھ افغانستان کے 3 بیٹرز کو آؤٹ کیا، انہیں میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ کیا گیا۔دھرماشالا میں کھیلے جا رہے میچ میں افغانستان کے اوپنرز رحمن اللہ گرباز اور ابراہیم زردان نے 47 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا، تاہم شکیب الحسن نے پارٹنرشپ کا خاتمہ کرتے ہوئے زردان کو 22 رنز پر چلتا کیا۔

رحمن اللہ گرباز کا ساتھ دینے رحمت شاہ کریز پر پہنچے، جنہوں نے 15 اوور کے اختتام تک ٹیم کے اسکور کو 83 رنز تک پہنچایا، تاہم رحمت شاہ 18 رنز بنا کر ہمت ہار بیٹھے، اور شیکب الحسن کا دوسرا شکار بنے۔کپتان حشمت اللہ شاہدی چوتھے نمبر پر بیٹنگ کرنے کیلئے میدان میں اترے، افغانستان نے 20 اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 96 رنز بنائے تو اس موقع پر رحمن اللہ گرباز ایک چھکے اور 4 چوکوں کی مدد سے 45 رنز بیٹنگ کر رہے تھے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے مہدی حسن میراز نے حشمت اللہ کو 18 رنز پر چلتا کیا، اس کے بعد اگلے ہی اوور میں افغانستان کی چوتھی وکٹ بھی گر گئی، جب مستفیض الرحمن نے سیٹ بیٹر گرباز کا کام تمام کیا، وہ 47 رنز بنا کر تنزید حسن کو کیچ دے بیٹھے۔شکیب الحسن نے اچھی باؤلنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے نجیب اللہ زردان کو بولڈ کر دیا، وہ صرف پانچ رنز بنا سکے۔اگلے ہی اوور کی آخری گیند پر تسکین احمد نے افغان آل راؤنڈر محمد نبی کو بھی پویلین کی راہ دکھائی، وہ 6 رنز بنا کر بولڈ ہوئے۔وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا، 34ویں ااور میں مہدی حسن میراز نے 9 رنز بنانے والے راشد خان کو چلتا کیا،

اگلے ہی اوور میں شرف السلام نے عظمت اللہ کو پویلین کی راہ دکھائی، وہ 22 رنز بنا سکے۔36 اوور میں افغانستان نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے، اس کے بعد آنے والے بلے باز ٹیم کے مجموعی اسکور میں کوئی اضافہ نہ کرسکے۔

اس کے بعد مجیب الرحمن بھی ایک رنز بنا کر مہدی حسن میراز کا شکار بنے، 38ویں اوور نے شرف السلام نے نوین الحق کو صفر پر پویلین کی راہ دکھائی، اس طرح افغانستان کی پوری ٹیم 156 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن نے 8 اوورز میں 30 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور مہدی حسن میراز نے 25 رنز کے عوض اتنے ہی کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا، جبکہ شرف السلام نے 2 اور مستفیض الرحمن اور تسکین احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔بنگلہ دیش کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز کرنے تنزید حسن اور لٹن داس میدان میں اترے، اور ابتدائی اوور میں 5 رنز حاصل کیے۔بنگلہ دیش کی ٹیم کو پہلا نقصان 19 رنز پر اٹھانا پڑا، جب فضل الحق فاروقی کی گیند پر تنزید حسن کو نجیب اللہ زردان نے رن آؤٹ کیا،

انہوں نے اپنے اگلے اوور میں لٹن داس کو پویلین کی راہ دکھائی، جو 18 گیندوں پر 13 رنز بنا سکے، جب دوسری وکٹ گری تو بنگلہ دیش کا اسکور 27 رنز تھا۔اس کے بعد نجم الحسین شانتو اور مہدی حسن میراز نے بیٹنگ کو سنبھال لیا، اور 18 اوور کے اختتام تک اسکور کو 84 رنز تک پہنچایا تو اس موقع پر نجم الحسین 22 اور مہدی حسن 39 رنز پر کریز پر موجود تھے تاہم نجم الحسین شانتو ا نے شار کر دگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابل شکست 59 رنز بنائے اور بنگلہ دیشی ٹیم نے 34.4اوو رز میں چار وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: بنگلہ دیشی ٹیمبیٹنگچار وکٹوںرن آؤٹ
Previous Post

چینی صدر کی جا نب سے چین اور ارجنٹائن کے درمیان زرعی شعبے میں تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار

Next Post

چین میں منعقدہ ایشین گیمز میں شا ئقین کے گر مجوش رد عمل پر خو شی ہو ئی ، پا کستا نی ہا کی کھلا ڑی

News Editor

News Editor

Next Post
پا کستا نی ہا کی کھلا ڑی

چین میں منعقدہ ایشین گیمز میں شا ئقین کے گر مجوش رد عمل پر خو شی ہو ئی ، پا کستا نی ہا کی کھلا ڑی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading