• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home کھیل
آسٹریلیا

ورلڈکپ،آسٹریلیاکو مسلسل دوسری شکست

News Editor by News Editor
اکتوبر 13, 2023
in کھیل
0 0
0

لکھنو (نمائندہ خصوصی)آئی سی سی ورلڈکپ کے دسویں میچ میں جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کو با آسانی 134رنز سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی،جنوبی افریقا کے 312رنز کے ہدف کے تعاقب میں پوری آسٹریلوی ٹیم 41ویں اوور میں 177رنز پر ڈھیر ہوگئی، مارنس لبوشین 46رنز بناکر نمایاں رہے،رواں ورلڈکپ میں جنوبی افریقا کی یہ مسلسل دوسری کامیابی جبکہ آسٹریلیا کی مسلسل دوسری شکست ہے ،شاندار بیٹنگ کرنے پر جنوبی افریقا کے کوئنٹن ڈی کوک کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لکھنو کے رتن شری اٹل بہاری واجپائی ایکانا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔جنوبی افریقا کی جانب سے ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی، کوئٹزی کی جگہ تبریز شمسی کو شامل کیا گیا جبکہ آسٹریلیا نے ٹیم میں 2تبدیلیاں کیں، کیمرون گرین اور ایلکس کیری کی جگہ مارکس اسٹوئنس اور جوش انگلس کو شامل کیا گیا۔

جنوبی افریقا نے مقررہ 50اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 311رنز بنائے، ڈی کوک 109اورایڈم مارکرم 56رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔جنوبی افریقا کی جانب سے اننگز کا آغاز اوپننگ بیٹر کوئنٹن ڈی کوک اور کپتان ٹیمبا باووما نے کیا،دونوں کے درمیان 108رنز کی شراکت داری قائم ہوئی لیکن پھر باووما 20ویں اوور میں گلین میکسویل کی گیند پر 35رنز بناکر کیچ آئوٹ ہوگئے۔جنوبی افریقا کو دوسرا نقصان وین ڈر ڈوسن کی صورت میں اٹھانا پڑا، وہ 26رنز پر پویلین لوٹ گئے۔دو وکٹیں گرنے کے بعد کوئنٹن ڈی کوک اور مارکرم نے ذمہ درانہ بیٹنگ کی اور گرائونڈ کے چاروں اطراف دلکش شاٹس لگائے،اس دوران ڈی کوک نے رواں ورلڈکپ میں مسلسل دوسری سنچری بنائی۔تاہم ڈی کوک 109رنز بناکر آئوٹ ہوئے جبکہ مارکرم نے 56رنز کی اننگز کھیلی۔

اس کے علاوہ کلاسن نے 29، ڈیوڈ ملر نے 17اور مارکو جینسن نے 26رنز بنائے، یوں جنوبی افریقا نے مقررہ 50اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 311رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک، گلین میکسویل نے 2،2جبکہ ہیزل ووڈ، کمنز اور زیمپا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ جنوبی افریقا کے 312رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹاپ آرڈر ریت کی دیوار ثابت ہوا،کوئی بھی بیٹر افریقی بولرز کی شاندار بولنگ کے سامنے جم کر نہ کھیل سکا۔ہدف کے تعاقب میں 70کے مجموعی اسکور پر آسٹریلیا کے 6بیٹرز پویلین لوٹ چکے تھے، مچل مارش7، ڈیوڈ وارنر 13، اسٹیو اسمتھ 19، جوش انگلس 5، میکسویل 3 اور اسٹوئنس 5رنز بناکر آئوٹ ہوگئے۔

ایسے میں مارنس لبوشین نے جنوبی افریقی بولرز کے سامنے تھوڑی مزاحمت کی لیکن وہ بھی اپنی ٹیم کو جیت نہ دلواسکے اور 46رنز پر ٹیم کا ساتھ چھوڑ گئے۔اس کے علاوہ مچل اسٹارک 27، کپتان پیٹ کمنز22، زیمپا نے 11رنز بنائے، یوں آسٹریلیا کی پوری ٹیم 41ویں اوور میں 177رنز پر آئوٹ ہوگئی۔جنوبی افریقا کی جانب سے رباڈا نے 8اوورز میں 33رنز دے کر3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ مارکو جینسن ، کیشو مہاراج اور تبریز شمسی نے 2،2وکٹیں حاصل کیں۔

شاندار بیٹنگ کرنے پر جنوبی افریقا کے کوئنٹن ڈی کوک کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔واضح رہے کہ آسٹریلیا کو رواں ورلڈکپ میں مسلسل دوسرے میچ میں شکست ہوئی جبکہ جنوبی افریقا نے مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی۔آسٹریلیا کو ورلڈکپ کے پہلے میچ میں بھارت نے شکست دی تھی جبکہ جنوبی افریقا نے سری لنکا کو ہرایا تھا۔
٭

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: آسٹریلیاجنوبی افریقاورلڈکپوکٹوں
Previous Post

احمد آباد میں میچ کے لیے ہم تیار ہیں، رضوان

Next Post

بیٹی آئرا خان کی شادی 3 جنوری کو ہوگی ، عامر خان

News Editor

News Editor

Next Post
عامر خان

بیٹی آئرا خان کی شادی 3 جنوری کو ہوگی ، عامر خان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
لاجسٹکس

چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading