اسلا مآباد (ہیلتھ نیوز) وزارتِ صحت نے انکشاف کیا ہے کہ وبائی بیماریوں سے نمٹنے کےلئے آنے والی امدادی ادویات اور کٹس کےلئے ایک بھی ویئر ہاﺅس نہیں ہے۔ ذرائع وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی کی خریدی گئی ادویات کےلئے بھی مخصوص ویئر ہاﺅ س موجود نہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ اسلام آباد میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس نے پارکنگ ایریاز کو عارضی کمروں کی شکل دے کر ویئر ہاﺅ س میں تبدیل کیا گیا ہے۔وزارتِ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یو این ایف پی اے نے ایمرجنسی ابسٹیٹرک اینڈ نیوبارن کیئر اور فیملی پلاننگ کی 742 کٹس دی ہیں، کٹس کو رکھنے کےلئے پریشانی کا سامنا ہے۔
ذرائع نے کہا ہے کہ پرائم منسٹر ہیپاٹائٹس سی ایلمینیشن پروگرام کی 16 لاکھ مریضوں کےلئے ادویات منگوا لی گئیں۔انہوں نے کہا کہ 2023 میں کمرے تیار کر کے ریکس بنوائے تاکہ عارضی طور پر ادویات رکھی جائیں۔ڈی ایچ او ڈاکٹر راشدہ نے کہا ہے کہ ادویات ان جگہوں پر خراب نہیں ہوتیں البتہ مخصوص ویئر ہاﺅسکےلئے ڈیولپمنٹ پارٹنرز کو خط لکھے ہیں۔