کراچی (شوبز ڈیسک)اداکارہ حنا بیات نے یوم آزادی بارے اپنے خاندان کی خصوصی روایت بارے انکشاف کیا ہے۔
حنا بیات نے نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے والدین کی وطنِ عزیز سے محبت کے بارے میں گفتگو کی۔ انہوں نے بتایا کہ میرے والدین یومِ آزادی پر صبح سویرے اٹھ کر ملک کے لیے دعا کرتے اور قائداعظم کے مزار پر حاضری دیتے تھے۔
حنا بیات نے بتایا کہ یہ روایت اب میری زندگی کا ایک لازمی حصہ بن گئی ہے اور اب میں اس روایت کو اپنے خاندان کی نوجوان نسل میں منتقل کرنے کی کوشش کر رہی ہوں۔ اداکارہ کا اپنے خاندان کی اس روایت پر ابھی تک عمل کرنا اور اسے اپنے خاندان کی نوجوان نسل میں منتقل کرنے کی کوشش کرنا ان کی اپنے ملک کے ساتھ مضبوط تعلق اور دوسروں میں اسی طرح کی حب الوطنی کو پروان چڑھانے کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔









