ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کی ہردلعزیز جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ والدین بننے کے بعد پہلی مرتبہ سکرین پر ایک ساتھ نظر آئے۔حال ہی میں، دیپیکا اور رنویر نے اپنی بیٹی دعا پڈوکون سنگھ کی پیدائش کے بعد پہلی بار ایک ساتھ اسکرین پر جلوہ گر ہو کر مداحوں کو خوش کر دیا۔
یہ جوڑا ایک ایئر کنڈیشنر کے اشتہار میں نظر آیا، اس اشتہار میں رنویر دیپیکا سے شکوہ کرتے دکھائی دیے کہ ان کی پارٹی کے مہمان ان کی اہلیہ کے ذائقہ دار کھانوں اور دلچسپ باتوں کے بجائے ایئر کنڈیشنر میں زیادہ دلچسپی لے رہے تھے۔