لاہور(کامرس ڈیسک)واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی ( واسا ) نے ٹیرف میں250فیصد تک اضافہ کر دیا۔
لاہور میں 3سے 5مرلہ گھر کا ٹیرف 375سے بڑھا کر938 روپے جبکہ 5سے 7مرلہ کا ٹیرف 463سے بڑھا کر 1160روپے کردیا گیا۔ 7سے 10مرلہ گھر کا ماہانہ ٹیرف830روپے اضافے کے بعد 1383روپے،10 سے 15مرلہ کا ٹیرف 642سے بڑھا کر 1603روپے کر دیا گیا ہے ۔
اعلامیے کے مطابق 15سے20مرلہ ماہانہ ٹیرف 2183،ایک کنال سے دو کنال تک نیا ٹیرف2765روپے، دو کنال سے بڑے گھروں کا ماہانہ ٹیرف 1570سے بڑھا کر3ہزار925روپے کرنے کی منظوری دیدی گئی۔ایم ڈی واسا غفران احمد کے مطابق 2004ء کے بعد اب نئے ٹیرف منظور کروائے گئے ہیں، تنخواہوں، بجلی کے بلوں کی ادائیگی سمیت دیگر مالی معاملات کے باعث ٹیرف بڑھایا، پنجاب کابینہ کی منظوری پر نئے واٹر ٹیرف ریٹس پرعملدرآمد شروع ہوجائے گا۔









