• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 2 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home صحت و تعلیم
ایچ ای سی

وائس چانسلرز کمیٹی کا اجلاس، ایچ ای سی کی خود مختاری کا تحفظ یقینی بنانے پر زور

News Editor by News Editor
فروری 4, 2023
in صحت و تعلیم
0 0
0

اسلام آباد (ایجوکیشن رپورٹر)ملک کی سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز نے حکومت پر زور دیا ہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے آرڈیننس 2002 کو اصل صورت میں بحال کیا جائے اور اعلیٰ تعلیمی کمیشن (ایچ ای سی) کو مزید مضبوط بنانے کیلئے اقدامات کیے جائیں تاکہ اعلیٰ تعلیمی شعبے درست اور مؤثر انداز میں معاشی و سماجی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔

وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار احمد خان کی صدارت میں منعقد ہونے والے 48ویں وائس چانسلرز کمیٹی اجلاس میں جامعات کے سربراہان نے زور دیا کہ گزشتہ دو دہائیوں میں اعلیٰ تعلیمی شعبے میں ہونے والی ترقی کی رفتار کو برقرار رکھنا اور بڑھانا ہے تو ایچ ای سی کو مزید مستحکم کرنا ازحد ضروری ہے۔

انہوں ایچ ای سی آرڈیننس میں مجوزہ ترامیم کی سختی سے مخالفت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت اقتصادی ترقی میں اعلیٰ تعلیمی شعبے کے کردار کو مؤثر بنانے کیلیے ایچ ای سی کی خودمختاری کو یقینی بنائے۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ آرڈیننس میں تجویز کردہ ترامیم کو لایا گیا تو یہ اب تک کی جانے والی ترقی کو بڑا دھچکا ہوگا۔ جامعات کے سربراہان نے اعلیٰ تعلیمی شعبے کی مالی و انتظامی پر تفصیلی گفتگو کی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ جامعات کی وفاقی فنڈنگ میں اپنا حصہ ڈالیں۔

چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد نے بھی آن لائن اجلاس میں شرکت کی اور وائس چانسلرز کو ٹی ٹی ایس اور بی پی ایس ماڈلز، ایچ ای سی کے معیار تعلیم و تحقیق میں بہتری کے لیے اقدامات اور ایچ ای سی آرڈیننس میں مجوزہ ترامیم کی بازگشت کے حوالے سے تازہ صورتحال کے حوالے سے آگاہ کیا۔انہوں نے قومی اداروں کو مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مختلف ممالک ایچ ای سی پاکستان کے طرز پر اعلیٰ تعلیمی ادارے قائم کررہے ہیں۔ جامعات کے معاشی مسائل پر بات کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ملک میں اقتصادی استحکام کے حصول تک نئی جامعات اور کیمپس نہیں بنانے چاہئیں۔انہوں نے وائس چانسلرز پر زور دیا کہ اعلیٰ تعلیمی اداروں میں مالی و انتظامی نظام کو یقینی بنایا جائے۔ڈاکٹر مختار احمد نے زور دیا کہ جامعات کی صلاحیتوں پر اعتماد بڑھانے کی ضرورت ہے کہ متعلقہ حلقے پالیسی سازی میں جامعات کے بطور تھنک ٹینک کردار کے لیے جامعات کی طرف آئیں۔

انہوںنے کہاکہ ہمار ے نوجوانوں میں بیش بہا صلاحیتیں موجود ہیں تاہم ان میں قومی و بین الاقوامی مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ صلاحیتیں اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ ایچ ای سی جلد کالجوں کے الحاق کا سلسلہ بند کر دے گا کیونکہ غیر معیار کالجوں کے سبب معیار تعلیم متاثر ہو رہا ہے۔انہوں نے ٹی ٹی ایس اور بی پی ایس ماڈلز کے مسائل کے حل کے لیے وائس چانسلرز سے باقاعدہ رائے طلب کی۔ انہوں نے جامعات کے سربراہان کو آگاہ کیا کہ ایچ ای سی جامعات کی لائبریریوں میں ”سیرت کارنر” قائم کرنے کے منصوبے پر کام کررہا ہے تاکہ حضور صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات اور اسوہ حسنہ کو عام کیا جائے۔

وائس چانسلرز فورم نے وائس چانسلر سرچ کمیٹیوں کے کردار کو موثر بنانے، یونیورسٹی ایکٹ، پیشہ ورانہ ایکریڈیئیشن کونسلز کے ذریعے معیار تعلیم کی بہتری، طلبائ سوسائیٹیوں کی بحالی اور پروفیسر آف پریکٹس کے نظریے پر بھی اپنی آراء کا تبادلہ کیا۔ انہوں نے اتفاق کیا کہ اعلیٰ تعلیمی شعبے کے مسائل کے حل پر گفت و شنید کے سلسلے کو بڑھانے کے لیے وائس چانسلرز فورم کے اجلاس وقتاً فوقتاً منعقد کیے جاتے رہیں گے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: ایچ ای سیسرکاری جامعاتہائر ایجوکیشن کمیشنوائس چانسلرز
Previous Post

بورڈ چاہتا ہے پہلے معافی مانگوں پھرکمنٹری کیلئے درخواست دوں، رمیز کا دعویٰ

Next Post

2022 میں سرکاری سکولوں سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری

News Editor

News Editor

Next Post
سرکاری سکولوں

2022 میں سرکاری سکولوں سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

571
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading