• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home چائنہ کی خبریں
وائرس

وائرس کے خلاف جنگ میں ضمیر اور اخلاقیات کی باٹم لائن پر قائم رہنا لازم ہے

News Editor by News Editor
فروری 2, 2023
in چائنہ کی خبریں, صحت و تعلیم
0 0
0

 

واشنگٹن ( نیوز ڈیسک)حالیہ دنوں امریکی قدامت پسند تنظیم پروجیکٹ ویری ٹاس کی جانب سے خفیہ طور پر لی گئی ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا۔

ویڈیوز میں امریکی کمپنی فائزر میں اسٹریٹجک آپریشنز اور ایم آر این اے سائنسی منصوبہ بندی کے ڈائریکٹر جورڈن واکر نے کورونا وائرس ویرینٹ پر بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ فائزر کووڈ وائرس پر” گین آف فنکشن” کا تجربہ کرنے پر غور کر رہی ہے تاکہ نیا کووڈ ویرینٹ تخلیق کیا جائے اور اس کے لئے قبل از وقت متعلقہ ویکسین تیار کی جا سکے۔واکر کا کہنا تھا کہ آنے والے ایک عرصے میں کورونا وائرس ہمارے منافع میں اضافے کے لیے ایک "کیش کاؤ ” رہےگا۔

جب مسٹرواکر کو ان خفیہ ویڈیوز کے بارے میں پتہ چلا تو وہ گھبراکر کہنے لگے کہ ان کی وائرس ریسرچ کا مقصد محض اپنے دوستوں کو متاثر کرنا ہے۔فائزر نے بھی فوری طور پر اپنے ایک بیان میں ” گین آف فنکشن” منصوبے کو مسترد کردیا ، تاہم کمپنی کی جانب سے مسٹر واکر کی فائزر میں موجودہ "حیثیت” سے انکار نہیں کیا گیا ہے ۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اس وقت جورڈن واکر لاپتہ ہو گئے ہیں۔

گین آف فنکشن تحقیق، جسے وائرس فنکشن ٹیسٹ بھی کہا جاتا ہے، سے مراد جین ایڈیٹنگ ٹیکنالوجی کے ذریعے وائرس کو تبدیل کرکے نئے تشکیل شدہ وائرس کے افعال کو بڑھاناہے۔ مثال کے طور پرنئے کورونا وائرس کے کچھ جین گروپس کو تبدیل کرنے سے نیا وائرس زیادہ آسانی سے انسانی خلیات سے جڑ سکتا ہے اور وائرس کے پھیلنے کا امکان بھی بڑھ جاتا ہے. وائرس فنکشن ٹیسٹ کوئی نئی ٹیکنالوجی نہیں ہے۔ امریکی یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا کے شعبہ وبائی امراض کے پروفیسر رالف بیرک اور ان کی ٹیم نے 2013 میں ہی مرس وائرس کی ترکیب کے لیے اس ٹیکنالوجی کا استعمال کیاتھا تاکہ پیتھوجینز کی تفہیم میں اضافہ کیا جا سکے اور ویکسین اور ادویہ کی قبل از وقت تیاری ہو سکے۔

کووڈ کی دوا ریمڈیسوائر کی تحقیق اور تیاری میں بھی بیرک کی مدد حاصل کی گئی تھی لیکن وائرس فنکشن ٹیسٹ میں خطرات بہت زیادہ ہیں. پروفیسر بیرک کی ٹیم کی حیاتیاتی لیبارٹری میں لیکس کے متعدد واقعات سامنے آ چکے تھے اور امریکی حکومت نے 2014 میں متعلقہ تحقیق کی فنڈنگ معطل کر دی تھی مگر 2017 میں متعلقہ ٹرائلز پر عائد پابندی اٹھا لی گئی تھی۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب فائزر پر شکوک و شبہات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔ فائزر کی کووڈ ویکسین خریداری سے متعلق آڈٹ کے انچارج یورپی پارلیمنٹ کے رکن میسلاف کولاکوسیک نے گزشتہ سال فائزر کی جانب سے پیش کردہ دستاویزات کے آڈٹ کے دوران یہ انکشاف کیا کہ چین نے کووڈ وائرس کا اعلان گیارہ جنوری دو ہزار بیس کو کیا تھا، لیکن اس کے صرف تین دنوں بعد ہی فائزر نے کووڈ ویکسین کے کلینکل ٹرائلز شروع کر دیے تھے۔جناب میسلاف نے ایک ثبوت بھی پیش کیا کہ فائزر نے دو ہزار سترہ میں ہی کووڈ ویکسین کا ٹیسٹ کر رکھا تھا۔یعنیٰ، فائزر کی جانب سے کووڈ ویکسین کا ٹیسٹ وائرس کی دریافت سے چند سال پہلے ہی کر لیا گیا تھا ۔ یہ کیسے ممکن ہوا؟ یورپی رکن پارلیمنٹ کی جانب سے سوال اٹھائے جانے کے بعد فائزر نے جواب دینے سے انکار کردیا۔

وبائی صورتحال کے گزشتہ تین سالوں میں دنیا بھر کے صنعتی و کاروباری اداروں کو بقاء کے دباؤ کا سامنا رہا ہے۔لیکن فائزر کمپنی نے کووڈ ویکسین اور نام نہاد مخصوص دوا کی بدولت زبردست منافع کمایا ہے۔فائزر کی مالی رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ دو ہزار بائیس میں کمپنی کے متوقع منافع کا حجم ایک کھرب امریکی ڈالر سے زیادہ ہوگا جبکہ اس میں کووڈ سے وابستہ دوا کی کمائی کا تناسب پچاس فیصد سے زیادہ ہے۔ حقائق کے تناظر میں مسلسل تبدیل ہوتے نئے کورونا وائرس کے سامنے وائرس فنکشن ٹیسٹنگ ٹیکنالوجی شائد سائنسی تحقیق کا ایک مؤثر طریقہ ہے، لیکن سوال یہ ہے کہ جہاں منافع کمانے کی دُھن آسمان سے باتیں کرتی ہو ، وہاں سائنسی ٹیکنالوجی کے اخلاقی خطرے پر کیسے قابو پایا جا سکتا ہے؟ سو ، فائزر نے کووڈ وائرس کی تحقیق کے حوالے سے اخلاقیات کی خلاف ورزی کی تھی یا نہیں، اس سوال کا جواب صرف حقائق بتا سکتے ہیں۔ یا شائد تاحیات اس راز سے کبھی پردہ نہیں اُٹھ سکے گا۔

صحت عامہ کی عالمی تنظیم ڈبلیو ایچ او کی ہنگامی کمیٹی نے تیس جنوری کو جاری کردہ رپورٹ میں کووڈ کے مسلسل خطرات پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ کووڈ کے نئے ویرینٹ کے حوالے سے غیریقینی بدستور موجود ہے۔ یہ سمجھنا چاہیئے کہ وائرس سے لڑنےمیں سائنس بذات خود تمام مسائل کا حل نہیں ہے ،ہمیں اخلاقیات کی باٹم لائن پر قائم رہنا ہوگا۔آخرکار اس دنیا میں انسان کا واحد فطری دشمن خود انسان ہی ہوتا ہے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: امریکی قدامت پسندپروجیکٹسوشل میڈیاہنگامہ برپاوائرسویری ٹاس
Previous Post

چین کا جاپان میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش

Next Post

چین، نئے طرز کے توانائی کے نظام کی تشکیل تیز

News Editor

News Editor

Next Post
توانائی

چین، نئے طرز کے توانائی کے نظام کی تشکیل تیز

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
لاجسٹکس

چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading