• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 29 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home تبصرہ / تجزیہ

ن لیگ نے اپنا سروے ڈیلیٹ کیوں کردیا ؟ رزلٹ کیا تھا

News Editor by News Editor
جون 1, 2024
in تبصرہ / تجزیہ
0 0
0

تحریر: ستار چودھری

پاکستان واپسی کے بعد نواز شریف انتہائی مایوسی کاشکار ہیں،مایوسی کی وجہ جاننے کیلئے تمام سیاسی جگادڑوں،پنڈتوں کے خوب گھوڑے دوڑائے لیکن کچھ حاصل نہیں ہوسکا ہے،نہ ہی کسی کی چڑیا ابھی تک کوئی خبر لائی ہے نہ ہی کوئی چڑیل ابھی تک منزل پر پہنچ سکی ہے۔کبوتر بھی ناکام لوٹ آئیں ہیں۔

اسکی وجہ صرف اتنی ہے شریفوں کی پارٹی نے وہ خبر ہی صفحہ ہستی سے مٹا دی ہے،کوئی کیسے تلاش کرسکے گا۔آپ نے دیکھا ہوگا کل ہی نواز شریف نے آصف زرداری سے ٹیلی فون پر بات کی ہے اور بہت سارے معاملات میں ایک ساتھ چلنے پر اتفاق بھی ہوگیا ہے،اطلاعات ہیں دونوں کی ملاقات بھی جلد ہوجائے گی۔اس کے علاوہ نواز شریف نے دیگر پارٹی رہنماﺅں سے ملاقات کرنے کا بھی اشارہ دیا ہے۔وہ خود ن لیگ کے دفتر میں ایک عرصے پر ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھ گئے ہیں۔

اب ان کا پروگرام عوام سے ملنا نہیں،بس سیاسی پارٹیوں سے ملکر نیا اتحاد قائم کرنا ہے۔اس سلسلے میں ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات ہوبھی گئی ہے اور اکٹھے الیکشن لڑنے پر اتفاق بھی ہوگیا ہے، کیونکہ وہ جان چکے ہیں وہ اکیلے عمران خان کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔جیل میں بیٹھا شخص عالمی اسٹیبلشمنٹ کے مہرے پر بھاری پڑ چکا ہے۔کپتان کا مقابلہ کرنے کیلئے ایک اور پی ڈی ایم کی تیاری شروع ہوگئی ہے۔

اس میں تو کوئی دوسری رائے نہیں ہے کہ نواز شریف خود اتنی زیادہ پارٹیوں سے اتحاد نہیں کرسکتے،اس کیلئے انہیں ان کی مدد درکار ہے جنہوںنے اس سے پہلے تمام پارٹیو ں کو اکٹھا کیا تھا اور پی ڈی ایم کا نام دیا تھا۔وہ تمام پارٹیوں کو اکٹھا کرنے کیلئے وہی پرانا بیانیہ چلا رہے ہیں،یعنی کہ عمران خان سے ڈرا رہے ہیں،ان کا کہنا ہے اگر آپ لوگ الگ الگ رہے تو عمران خان پھر آجائے گا اور اس بار وہ کسی کو نہیں چھوڑے گا۔تمام سیاسی رہنماﺅں کو ماضی کی طرح ڈرایا جارہا ہے۔امکان ہے تمام سیاسی پارٹیوں کا اتحاد ہوجائے گا۔

لیکن دوسری طرف اگر دیکھا جائے تو پی ٹی آئی ان تمام پارٹیوں سے بہت آگے نکل چکی ہے۔کپتان اور اسکی پارٹی کی ریٹنگ ساتوں آسمانوں کو چھو رہی ہے۔نوازشریف کی مایوسی اور اتحاد بنانے کی کوشش کیوں ہورہی ہے ،جو بات سامنے آئی ہے وہ ن لیگ کے ڈیجیٹل میڈیا کا تازہ ترین سروے ہے،جس میں ن لیگ نے سوشل میڈیا پر سروے کرایا ہے کہ کونسی پارٹی کو لوگ اقتدار میں لانا چاہتے ہیں ۔سروے کے مطابق اکاسی فیصد عوام نے تحریک انصاف کو پسند کیا ہے جبکہ ن لیگ کو صرف سولہ فیصد ووٹ ملے ہیں، جبکہ پیپلز پارٹی کو دوفیصد اور دیگر پارٹیوں کو ایک فیصد ووٹ ملا ہے۔

اگر دیکھا جائے تو تمام پارٹیاں مل کر بھی تحریک انصاف کا مقابلہ نہیں کررہیں۔یہی وجہ نواز شریف کی مایوسی کا سبب بنی ہے اور انہیں دیگر پارٹیوں سے رابطہ کرنے پر مجبور کردیا ہے۔مزے کی بات ہے ن لیگ نے اپنی سروے کو فوری طور پر ڈیلیٹ کردیا ہے تاکہ اسے کوئی دیکھ نہ سکے۔لیکن اسکے باوجود ڈیلیٹ کرنے سے پہلے اسے لاکھوں افراد دیکھ چکے تھے اور انہوں نے اس کے سکرین شارٹ لے لئے تھے۔

اب ملک کے نامور اینکر اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں جیسا کامران خان نے بھی اپنے ٹیویٹر میں لکھا ہے کہ ن لیگ نے سروے کا رزلٹ دیکھتے ہی اسے فوری طرح پر ڈیلیٹ کردیا ہے۔بہرحال یہ بہت بڑا کھیل ہے جو عالمی سطح پرکھیلا جارہا ہے۔اس بار ملک کے نوجوانوں کا پرانے کھلاڑیوںسے مقابلہ ہے،اس وقت تو نوجوان ہی دوڑ میں آگے جارہے ہیں دیکھنا ہوگا آنے والے وقتو ں میں کیا نتائج نکلتے ہیں۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: سروے ڈیلیٹن لیگ
Previous Post

بے نظیر جہد مسلسل اور قربانیوں کی داستان

Next Post

سی پیک کا دوسرا مر حلہ ملک میں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر پر زیادہ گہرا اثر ڈالے گا، وزیر اعظم

News Editor

News Editor

Next Post
وزیر اعظم

سی پیک کا دوسرا مر حلہ ملک میں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر پر زیادہ گہرا اثر ڈالے گا، وزیر اعظم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
لاجسٹکس

چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading