• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
مسلم لیگ (ن)

(ن) لیگ جب بھی اقتدار میں آئی ملک میں بڑے بڑے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا ، رانا ثناءاللہ

News Editor by News Editor
جولائی 16, 2023
in پاکستان
0 0
0

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خاں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)نے ہمیشہ قومی ترقی اور عوامی مفاد کو ترجیح دی ہے۔

یہ بات انہوں نے سرگودھا روڈ پر 4چک رام دیوالی فیصل آبادمیں مختلف آبادیوں کو گیس کی فراہمی کے افتتاح کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ گیس کی فراہمی اس علاقہ کے لوگوں کا دیرینہ مطالبہ تھا جو بارشی موسم کی سختی کے باوجود پورا کردیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن جب بھی اقتدار میں آئی اس نے ملک میں بڑے بڑے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا تا کہ ملک کو ایک ترقی یافتہ اور خوشحال ریاست بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ 2018میں ملک تیزی سے ترقی کررہا تھا مگر افسوس کہ ایک سازش کے تحت مسلم لیگ کی حکومت کو گرایا گیا اور عمران خان کو قوم پر مسلط کیا گیا جس نے ملک میں سوائے نفرت کا بیج بونے کے اور کچھ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے تقریباً چار سال تک پاکستان پر حکومت کی مگر اس عرصہ کے دوران اس نے سوائے اپنے مخالفین کو جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات میں ملوث کرنے کے اور کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمرانی دور میں ان پر بھی ایک ایسا ہی جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ بنایاگیا جس کے متعلق انہیں عدالت جا کر علم ہوا کہ ان کی گاڑی سے پندرہ کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ستر سالہ تاریخ میں پہلی باری عمران فتہ ملک پر مسلط کیا گیاجس نے اپنے آپ کو فرشتہ اور باقی سب کو چور کہا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دور حکومت میں میاں شہباز شریف نے چارٹر آف اکانومی کی بات کی تھی اور بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ عمران خان قدم بڑھاو ہم تمہارے ساتھ ہیں۔ مگر اس نے کہا کہ آپ چور ہیں اور این آر او لینا چاہتے ہیں۔حالانکہ ملک میں ترقیاتی کام ہم نے ہی کروائے تھے۔ اس کے چارسالہ دور میں تو ایک بھی ترقیاتی پروگرام شروع نہ کیا گیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ جب بھی ملک میں بحرانی کیفیت پیداہوئی، مسلم لیگ ن نے ہی اس پر قابو پایا۔

انہوں نے کہا کہ 2013میں لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی عروج پر تھی۔ اس پرمسلم لیگ ن کی حکومت نے ہی قابو پایا اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔مگر 2018میں مسلم لیگ ن کی حکومت ختم کرکے اس فتنے کو مسلط کیاگیا جس نے نفرت کو پھیلایا۔ اس کی پھیلائی گئی نفرت کے سبب ملکی دفاعی تنصیبات پر حملہ کیا گیا اور شہداءکے تقدس کو پامال کیاگیا۔ اب یہ لوگ کہتے ہیں کہ ہمارے ساتھ زیادتی ہورہی ہے۔

جو انہوں نے ملک کے ساتھ کیا، اس کا ری ایکشن تو ہوگا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ میں ہمیشہ کہتا رہا کہ عمران خان ایک فتنہ ہے۔اگر اس کا وقت پر تدارک نہ کیا گیا تو یہ ملک و قوم کو کسی حادثے سے دوچار کردے گا۔ اللہ کا شکر ہے کہ قوم تو حادثے سے بچ گئی مگر اس کی پارٹی اور یہ خود حادثے کا شکار ہوگیا۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ آئندہ انتخابات میں ملکی ترقی اور سیاسی جماعتوں کی کارکردگی کو سامنے رکھ کر قیادت کا انتخاب کریں تاکہ ملکی ترقی و خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکے۔قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ نے 4چک رام دیوالی کے علاقہ کو گیس کی فراہمی کے منصوبے کا افتتاح کیا جبکہ اس موقع پر علاقہ کے معززین اور پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: اقتدارترقیاتی منصوبوںرانا ثناءاللہن لیگ
Previous Post

دنیا قرض لینے پر شرمندہ ہوتی، موجودہ حکومت دھمال ڈال رہی ہے،شیخ رشید

Next Post

حکومت کاسائبرسیکیورٹی حملوں سے بچا واور فوری رسپانس کیلئے اہم قدم

News Editor

News Editor

Next Post
سائبرسیکیورٹی حملوں

حکومت کاسائبرسیکیورٹی حملوں سے بچا واور فوری رسپانس کیلئے اہم قدم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
لاجسٹکس

چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading