• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home کاروبار
نیپرا

نیپرا

نیپراحکام نے حکومتی منظوری کے بغیر اپنی تنخواہوں میں 3 گنا تک اضافہ کردیا

چیئرمین نیپرا کی مجموعی تنخواہ 32 لاکھ 50 ہزار روپے ، عہدیداروں کی تنخواہ 29 لاکھ 50 ہزار روپے تک پہنچ گئی،رپورٹ

Muhammad Siddique by Muhammad Siddique
فروری 17, 2025
in کاروبار
0 0
0

اسلام آباد(کامرس رپورٹر) نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) کے اعلی حکام نے وفاقی کابینہ کی لازمی منظوری کے بغیر اپنی تنخواہوں میں 3 گنا تک اضافہ کردیا ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ اضافہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب پاور سیکٹر کو بڑے پیمانے پر تکنیکی، تجارتی اور ڈسٹری بیوشن خسارے کا سامنا ہے۔تمام ریگولیٹری باڈیز کے چیئرپرسن اور اراکین عام طور پر زیادہ سے زیادہ مینجمنٹ پوزیشن (ایم پی) اسکیل ون کے حقدار ہوتے ہیں، جس کی بنیادی تنخواہ 6 لاکھ 29 ہزار روپے سے لے کر 7 لاکھ 72 ہزار 780 روپے ماہانہ ہوتی ہے۔

دیگر مراعات، جن میں گھر کا کرایہ ایک لاکھ 46 ہزار سے 2 لاکھ 6 ہزار روپے اور یوٹیلیٹیز کے لیے 35 ہزار روپے شامل ہیں، ان کی مجموعی تنخواہ 8 لاکھ سے 10 لاکھ روپے تک پہنچ جاتی ہے۔ذرائع کے مطابق نیپرا حکام نے اپنے معاوضوں میں تقریبا 3 گنا اضافے کی منظوری دی۔ریگولیٹری باڈی کو 10 فروری کو ایک تفصیلی سوالنامہ بھیجا گیا تھا جس میں تنخواہوں میں ترمیم اور حکومت کی منظوری طلب کی گئی تھی، لیکن متعدد یاد دہانیوں کے باوجود کوئی جواب نہیں ملا۔اس اضافے سے چیئرمین نیپرا کی مجموعی تنخواہ 32 لاکھ 50 ہزار روپے اور عہدیداروں کی مجموعی تنخواہ 29 لاکھ 50 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔

نظر ثانی شدہ معاوضہ پیکج میں 7 لاکھ سے 7 لاکھ 73 ہزار روپے کی بنیادی تنخواہ شامل ہے، علاوہ ازیں نیپرا حکام نے ججز کے جوڈیشل الانس کی طرز پر اپنے لیے ماہانہ 6 لاکھ 31 ہزار سے 7 لاکھ روپے ریگولیٹری الاونس کی منظوری دے دی ہے۔انہوں نے 2024 کے لیے 5 لاکھ 87 ہزار روپے سے 6 لاکھ 50 ہزار روپے کا ایڈہاک ریلیف بھی حاصل کیا ہے۔اس کے علاوہ وہ 2023 کے لیے 5 لاکھ 44 ہزار سے 6 لاکھ روپے کی شرح سے ایڈہاک ریلیف کے اہل بھی ہو گئے ہیں۔

اس کے علاوہ 2022 کے لیے ایک لاکھ 5 ہزار سے ایک لاکھ 16 ہزار روپے ماہانہ اور 2021 کے لیے 70 ہزار سے 77 ہزار 300 روپے ماہانہ ایڈہاک ریلیف کے طور پر گھر کا کرایہ الاﺅنس بھی دیا جائے گا۔ان کی دیگر مراعات میں 96 ہزار روپے اور یوٹیلٹی الانس 32 ہزار سے 35 ہزار روپے شامل ہیں۔ان کی مجموعی تنخواہوں کا پیکج اب 29 لاکھ 50 ہزار روپے سے بڑھ کر 32 لاکھ 50 ہزار روپے تک پہنچ گیا ہے جو اعلی عدالتوں کے ججز سے بھی زیادہ ہے۔نیپرا ایکٹ 1997 کے سیکشن 8 میں چیئرمین نیپرا اور اراکین کی تنخواہ، مراعات اور مراعات کا ذکر کیا گیا ہے۔اتھارٹی کے چیئرمین اور اراکین ایسے معاوضے اور الانسز کے اہل ہوں گے جو اتھارٹی وفاقی حکومت کی منظوری سے طے کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ترامیم حکومت کی منظوری کے بغیر کی گئیں۔

نیپرا ایکٹ کے سیکشن 8 میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ چیئرپرسن اور اراکین کے معاوضے اور الانسز ان کے کام کی خصوصی نوعیت اور نجی شعبے میں مسابقتی تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنائیں گے۔نیپرا کے زیادہ تر ارکان اور چیئرپرسن عام طور پر ریٹائرڈ بیوروکریٹس ہوتے ہیں جن کی آخری تنخواہ 6 لاکھ سے 7 لاکھ روپے کے درمیان ہوتی ہے۔اس وقت نیپرا کے چیئرپرسن، کے پی اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے 2 ارکان ریٹائرڈ بیوروکریٹس ہیں۔نظرثانی کے بعد نیپرا کے 4 ارکان اور چیئرپرسن کی مجموعی تنخواہوں میں سرکاری ملازمین کی حیثیت سے ان کی حتمی تنخواہوں سے 4 گنا سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیپرا کے ایک عہدیدار نے موجودہ چیئرپرسن اور اراکین کو قائل کیا کہ ان کے پاس حکومت کی منظوری کے بغیر اپنے معاوضوں میں اضافے کا اختیار ہے۔تنخواہوں میں اس اضافے نے نیپرا اور دیگر ریگولیٹرز کے حکام کے درمیان بھی تضاد پیدا کیا ہے جنہیں وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹیفائیڈ ایم پی اسکیل کے تحت معاوضہ دیا جا رہا تھا۔اس اصول سے مستثنی صرف آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا ) کی چیئرپرسن تھیں، جو اسپیشل پروفیشنل پے اسکیل کے تحت تنخواہ لے رہی تھیں، جس میں زیادہ سے زیادہ معاوضہ 15 لاکھ سے 20 لاکھ روپے کے درمیان تھا۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: اضافہتنخواہوںچیئرمین نیپراحکومتی منظورینیپرا
Previous Post

عمران خان اور بشری بی بی کی صحت سے متعلق خدشات ہیں ، وکیل کا ٹوئٹ

Next Post

پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کی حیثیت دو ٹکے کی ہے،فواد چو ہدری

Muhammad Siddique

Muhammad Siddique

Next Post
فواد چو ہدری

پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کی حیثیت دو ٹکے کی ہے،فواد چو ہدری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
لاجسٹکس

چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading