لاہور(سپورٹس ڈیسک)نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان آج کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان کے ٹیسٹ اسکواڈ میں ردو بدل متوقع ہے اور اسکواڈ کو حتمی شکل دینے کے لیے مشاورتی عمل جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق فاسٹ بولرز کی فٹنس رپورٹس کے جائزے کے بعد اسکواڈ کا اعلان کیا جائیگا۔پاکستان کے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کھلاڑی 23 دسمبر کو کراچی میں اکٹھے ہوں گے، نیوزی لینڈ ٹیسٹ اسکواڈ کل صبح کراچی پہنچے گا اور پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے شروع ہو گا۔