پاکستان ٹیم

نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز، پاکستان ٹیم کا اعلان ایک دو روز میں متوقع

لاہور ( سپورٹس ڈیسک) نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان ایک دو روز میں متوقع ہے۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم کے انتخاب کے لیے قومی سلیکشن کمیٹی نے مشاورت مکمل کرلی ہے اور کپتان بابر اعظم سے بھی مشورہ کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین نجم سیٹھی کی منظوری کے بعد ٹیم کا اعلان کر دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق سیریز کی تیاری کے لیے کیمپ بھی لگائے جانے کا امکان ہے اور 8اپریل سے ٹریننگ شروع کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز 14اپریل سے لاہور میں شروع ہورہی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں