ڈونیڈن (سپورٹس نیوز ) نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی پاکستان کو5وکٹوں سے شکست دیکر کر سریز میں 2-0کی برتری حاصل کرلی ہے ۔
منگل کو ڈونیڈن میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس بارش کے سبب تاخیر سے ہوا،نیوزی لینڈ نے 5 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تاہم بارش کے باعث میچ فی اننگز 15،15 اوورز پر مشتمل رہا۔
نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کا آغاز اچھا نہ رہا اور پہلی وکٹ ایک رن پر گری جس میں اوپنر حسن نواز صفر پر آﺅٹ ہوگئے جس کے بعد محمد حارث بھی زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے اور 19 کے مجموعے پر 11 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔پاکستان کی تیسری وکٹ 50 رنز پر گری اور عرفان خان 11 نرز بناکر آﺅٹ ہوئے جب کہ تیسری کے بعد چوتھی وکٹ 52 پر گری جس میں خوشدل شاہ صرف 2 رنز بناکر چلتے بنے۔
پاکستان کی پانچویں وکٹ 76 رنز پرگری اور کپتان سلمان آغا 28 گیندوں پر46 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئے جس کے شاداب نے 14 گیندوں پر 26 رنز بنائے اور 110 کے مجموعے پر وکٹ گنوا بیٹھے۔پاکستان کی ساتویں وکٹ 111 رنز پر گری اور جہانداد خان صفر پر آﺅٹ ہوگئے جب کہ پاکستان کی آٹھویں وکٹ 114 رنز پر گریں، عبدالصمد 11 رنز بناسکے جب کہ نویں وکٹ 135 رنز پر گری اور حارث رف ایک رن بناکر رن آﺅٹ ہوگئے۔
پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 136 رنز کا ہدف دیا تھا جو کیویز نے 13.1 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔دوسرے ٹی ٹوئنٹی کیلئے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی، اسپنر ابرار احمد کی جگہ حارث رﺅف کی ٹیم میں واپسی ہوئی۔واضح رہے میزبان نیوزی لینڈ کو پاکستان کے خلاف 5 میچز کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔