طوفان گبرئیل

نیوزی لینڈ، سمندری طوفان گبرئیل کی شدت کم ہونے لگی

ویلنگٹن (انٹرنیشنل نیوز)نیوزی لینڈ میں سمندری طوفان گبرئیل کی شدت کم ہونے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایاکہ بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مختلف حادثات میں 3 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ڈیڑھ لاکھ افراد کو بجلی کی فراہمی اب بھی منقطع ہے۔رپورٹس کے مطابق زیرِ آب علاقوں میں گھروں کی چھت پر موجود 300 افراد کو فوجی ہیلی کاپٹروں نے ریسکیو کرلیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق سیلابی صورتحال کے باعث 10 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں