شوبز انڈسٹری کی باوقار اور ہر دلعزیز اداکارہ نیلم منیر نے اپنی والدہ کے لیے ایک ایسا جذباتی پیغام جاری کیا ہے جس نے سوشل میڈیا پر دلوں کو چھو لیا ہے۔ اپنی شہرت، کامیابی اور پہچان کا کریڈٹ انہوں نے اپنی والدہ کی دعاؤں اور تربیت کو دیا ہے۔
نیلم منیر نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا:
"میری آج کی ہر کامیابی، ہر قدم، اور ہر پہچان صرف میری ماں کی مرہون منت ہے۔ اللہ میری ماں کو سلامت رکھے اور طویل عمر عطا کرے، آمین!”
اس کے ساتھ ہی انہوں نے تمام ماؤں کے لیے بھی دعا کرتے ہوئے لکھا:
"اللہ ہر ماں کو اپنی اولاد کی خوشیاں اور کامیابیاں دیکھنا نصیب فرمائے۔”
ان کا یہ سادہ مگر اثر انگیز پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے، اور مداح نہ صرف ان کے جذبات کی قدر کر رہے ہیں بلکہ اپنی ماؤں کے ساتھ محبت کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ نیلم منیر نے حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو کر نئی زندگی کا آغاز کیا، جس کے چرچے کئی مہینے سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بنے رہے۔