بھارتی پنجابی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیرو باجوہ نے اپنی نئی فلم ’سردار جی 3‘ کی ساتھی اداکارہ ہانیہ عامر کو انسٹاگرام پر اَن فالو کر کے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔
صرف یہی نہیں، بلکہ نیرو باجوہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے فلم سردار جی 3 کی تمام پروموشنل پوسٹس بھی ڈیلیٹ کر دی ہیں، جس پر سوشل میڈیا صارفین میں تشویش اور تجسس کی لہر دوڑ گئی ہے۔
مداحوں کی جانب سے قیاس کیا جا رہا ہے کہ نیرو باجوہ کو ممکنہ طور پر انتہا پسند عناصر کی جانب سے دھمکیاں موصول ہوئی ہیں، جس کے نتیجے میں انہوں نے نہ صرف ہانیہ عامر سے فاصلہ اختیار کیا بلکہ فلم کے تمام نشانات بھی سوشل میڈیا سے مٹا دیے۔
اگرچہ دونوں اداکاراؤں کی جانب سے اس معاملے پر کوئی سرکاری ردعمل سامنے نہیں آیا، مگر سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں زوروں پر ہیں۔