• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home کھیل
محمد رضوان

نہیں جانتا فارم کیا ہوتی ہے اور نہ جاننا چاہتا ہوں، صرف محنت پر یقین ہے، محمد رضوان

News Editor by News Editor
فروری 27, 2023
in کھیل
0 0
0

کراچی(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ٹیم ملتان سلطانز کے کپتان اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے کہا ہے کہ وہ یہ نہیں جانتے کہ فارم کیا چیز ہے، وہ صرف محنت کرنا جانتے ہیں اور اس پر ہی یقین رکھتے ہیں۔

 

ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ وہ ملتان سلطانز کے پی ایس ایل 8 میں آغاز سے مطمئن ہیں، پلیئرز سے جو ڈیمانڈ ہے وہ اس سے زیادہ کرکے دے رہے ہیں۔ پاکستان سپر لیگ میں جب ان کی ذاتی کارکردگی پر بات کی گئی اور سوال کیا گیا کہ اس زبردست فارم کا راز کیا ہے تو رضوان نے کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ فارم کیا ہے اور نہ ہی جاننا چاہتے ہیں کہ فارم کیا ہوتی ہے، ان کا ایمان صرف محنت کرنے پر ہے اور وہ صرف محنت کرنے پر یقین کرتے ہیں کیوں کہ جو محنت کرتا ہے اسے اس کا صلہ ضرور ملتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ کو کسی اور پلیئر سے بہتر ہونا ہے تو اس سے زیادہ محنت کرنا ہوگی اگر دنیا کا بہترین پلیئر بننا ہے تو سب سے زیادہ محنت کرنا پڑے گی۔رضوان نے کہا کہ آن دا فیلڈ محنت کے ساتھ ساتھ آف دا فیلڈ محنت بھی کافی اہم ہوتی ہے اور یہ باتیں انہوں نے یونس خان اور مصباح الحق سے سیکھی ہیں۔ایک سوال پر محمد رضوان نے کہا کہ ان کی کارکردگی میں بہتری کی ایک وجہ ان کے بیٹنگ آرڈر کی تبدیلی ہے، بیٹنگ آرڈر تبدیل ہونے کے بعد سے ان کی بیٹنگ پرفارمنس سب کے سامنے ہے۔محمد رضوان نے کہا کہ وہ آج بھی ”شیڈو پریکٹس” کرتے ہیں تاکہ ہر چیز کیلئے تیار رہا جاسکے۔انہوںنے کہاکہ آن دا فیلڈ ہر پلیئر کو چیلنج کیا ہے تاہم اس کا مطلب یہ نہیں کہ کسی کو غصہ دکھائیں۔

انہوں نے کہا کہ بڑی چیز حاصل کرکے تکبر نہیں کرنا چاہیے بلکہ عاجزی کا مظاہرہ کرنا چاہیے، کوشش ہوتی ہے کہ گراؤنڈ پر سب سے محبت سے پیش آئیں لیکن اگر کوئی آنکھیں دکھاتا ہے تو وہ اس کو ”پڑ جاتے ہیں”۔پاکستان سپر لیگ میں اپنی ٹیم ملتان سلطانز کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ وہ اپنی ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہیں، ایک کپتان کو اور کیا چاہیے پلیئرز ایڈجسٹ ہیں، پرفارمنس دے رہے ہیں اور جو ان سے ڈیمانڈ کیا جا رہا ہے وہ اس سے زیادہ کرکے دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں کہ ملتان سلطانز دوسروں سے بہت بڑے فرق سے جیت رہی ہے، کوئٹہ کے خلاف میچ کے علاوہ سارے میچز کافی سنسنی خیز ہوئے ہیں، اہم بات یہ ہے کہ کون کنڈیشن کو کیسے پرکھتا ہے اور اس میں کیا فیصلے کرتا ہے۔ کوئٹہ کے خلاف میچ میں احسان اللہ کے اسپیل نے فرق ڈال دیا تھا، اس کی بولنگ کوئی نہیں کھیل پا رہا تھا۔محمد رضوان نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ میں تمام ٹیمیں تگڑی ہیں، اب بھی کوئی بھی ٹیم مومینٹم پکڑ کر صورتحال بدل سکتی ہے، پی ایس ایل ٹاپ لیگ اس وجہ سے ہی ہے کہ اس میں کافی سخت مقابلہ ہوتا ہے۔انہوںنے کہاکہ میچ جب سنسنی خیز لمحات میں ہوتا ہے تو اعصاب پر قابو پانا مشکل ہوجاتا ہے تاہم ایسے میں ضروری ہے کہ ذہن میں یہ ہو کہ جو بھی نتیجہ ہوگا اللہ کی مرضی سے ہوگا ، ان حالات میں اگر بہادری کا مظاہرہ کریں تو پریشر خود بخود کم ہوجاتا ہے۔

 

محمد رضوان نے کہا کہ جب کراچی کنگز کیخلاف پچھلے میچ میں عباس آفریدی کو پہلی گیند پر چھکا پڑا اور وہ نو بال ہوئی تو جاکر اس سے بس یہی کہا تھا کہ اب اگر جو رنز باقی ہیں، اس کا دفاع کرلیا تو ہیرو بن جاؤ گے کیوں کہ اب زیادہ رنز نہیں ہیں، اچھی بات ہے کہ آفریدی نے زبردست بولنگ کی۔ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ شاہنواز دھانی سب سے مختلف کردار ہے، ٹیم اس کو مس کر رہی ہے لیکن وہ ٹیم کے ساتھ نہ رہ کر بھی سب کے ساتھ ہے، میچ پر جانے سے پہلے شاہنواز دھانی سے ویڈیو کال پر سب کی بات ہوئی تھی، دعا ہے کہ شاہنواز جلد فٹ ہوکر دوبارہ ایسی پرفارمنس دے جیسی وہ دیا کرتا ہے۔رضوان نے کہا کہ ہر ٹورنامنٹ میں ان کے ذاتی اہداف ہوتے ہیں، پی ایس ایل کیلئے بھی ہیں تاہم وہ کسی سے اس کا ذکر نہیں کرتے، اپنے اہداف کو راز ہی رہنے دیتے ہیں۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: سپورٹس ڈیسکمحمد رضوان
Previous Post

فیصل آباد میں میٹرک امتحانات سے ایک ماہ قبل سرکاری سکول خالی ہوگئے

Next Post

حکومت سکیورٹی نہیں دے گی تو بڑا ٹورنامنٹ نہیں ہوسکے گا، رمیز راجہ

News Editor

News Editor

Next Post
رمیز راجا

حکومت سکیورٹی نہیں دے گی تو بڑا ٹورنامنٹ نہیں ہوسکے گا، رمیز راجہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading