لاہور (نمائندہ خصوصی)صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ احمد جاوید قاضی نے سموگ سے متعلق پیشگی اقدامات کے بارے منعقدہ اجلاس میں اپنی گفتگو میں کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کے افسران نے صوبہ بھر میں پنجاب انوائرمنٹ پروٹیکشن (کنٹرول اینڈ پریوینشن) سموگ رولز 2023 کے تحت آلودگی پھیلانے والی (دھواں چھوڑنے والی) گاڑیوں اور غیر معیاری ایندھن کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔
سیکرٹری ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ اس قانون کے تحت پنجاب میں متعدد گاڑیوں کیخلاف کارروائی کی گئی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں884 گاڑیوں کو چیک کیا گیاجبکہ 17 گاڑیوں کو وارننگ جاری کی گئیں، 23 کو بند کیا گیا، 272 کا خلاف ورزی پر چلان کیا گیا اور 251،000 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔