اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے سردار اسلم بزنجو، میر خالد لانگو،میر عاصم کرد گیلو اور میر ولید بزنجو نے یہاں ملاقات کی۔
منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملاقات میں شرکاء نے ملک میں بین المذاہب ہم آہنگی اور معیشت کی بحالی کے اقدامات پر وزیرِ اعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔









