• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
اسحق ڈار

نگراں حکومت دہشت گردی پر اِن کیمرا بریفنگ دے،اسحق ڈارکا مطالبہ

News Editor by News Editor
نومبر 10, 2023
in پاکستان
0 0
0

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم (ن) کے رہنما سابق وزیر وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے مطالبہ کیا ہے کہ نگراں حکومت دہشت گردی پر اِن کیمرا بریفنگ دے، اگر کوئی کہے کہ کارروائی میں ٹھہر جائیں تو ایسی چیزوں پر انتظار نہیں ہوتا۔

جمعہ کو سینٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن )کے رہنما و سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ ضربِ عضب کا فیصلہ نواز شریف حکومت میں ہوا، 2013ء کے بعد دہشت گرد کارروائیوں میں کمی آئی۔انہوں نے کہا کہ 2018ء کے بعد پالیسی میں تبدیلی آئی، افغانستان میں طالبان کی حکومت آئی تو ہمارے ذمے دار وہاں پہنچے۔سینیٹر نے کہا کہ ہم ماضی میں دہشت گردوں کے خلاف معنی خیز ایکشن نہیں لے سکے تھے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ کابل میں انڈر اسٹینڈنگ کے تحت سینکڑوں سخت دہشت گردوں کو پاکستانی جیلوں سے رہا کیا گیا، ہم نے پالیسی پر یو ٹرن لیا اور سخت دہشت گردوں کی رہائی کے بعد ملک میں دہشت گردی میں اضافہ ہوا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سابق چیئر مین سینٹ سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک معاشی دہشت گردی کر رہے ہیں جبکہ آرمی تنصیبات پر حملے غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کی واپسی سے جڑے ہیں۔

رضا ر بانی نے کہا کہ ایک دہشت گردی وہ ہے جو غیر ریاستی عناصر ملکی سیکیورٹی فورسز کے خلاف کر رہے ہیں اور ایک معاشی دہشت گردی ہے جو آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آرمی تنصیبات پر حملے غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کی واپسی سے جڑے ہیں، پناہ گزینوں کی واپسی ایک اہم مسئلہ تھا جو نگراں حکومت کی ذمے داریوں میں نہیں آتا، اگر سیکیورٹی کا زیادہ مسئلہ تھا تو پارلیمنٹ سے رجوع کرتے، بھارت مغربی طاقتوں کی نمبر ون اسٹیٹ ہے جسے چین کو روکنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

سینیٹر نے ٹی ٹی پی کے ساتھ ہونے والی ڈیل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹی پی کے ساتھ ڈیل ہوئی تھی، جس کی تفصیلات آج تک پارلیمنٹ کے سامنے پیش نہیں کی گئیں، اس کی اْس وقت کی سیاسی اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو ذمے داری لینی ہو گی، طالبان حکومت کو ٹی ٹی پی سے مذاکرات میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اندرونی فالٹ لائنز کو ہم دھیان سے دیکھیں اور بلوچستان میں چیک پوسٹس ختم کی جائیں، مسنگ پرسنز کو عدالت میں پیش کیا جائے اور اس کا کلچر ختم کیا جائے۔

رضا ربانی نے مطالبہ کیا کہ آنے والے انتخابات میں سب کو لیول پلیئنگ فیلڈ دی جائے۔سینیٹر طاہر بزنجو نے کہاکہ بلوچستان میں کانگو کی صورتحال خراب ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہماری درخواست ہے جو متاثرہ مریض ہیں انکو کوئٹہ اور کراچی منتقل کیا جائے۔ انہوںنے کہاکہ بلوچستان میں چیک پوسٹیں بھتے کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ یومیہ ان چیک پوسٹوں کے ذریعے تیس کروڑ بھتہ لیا جارہا ہے،ایک ڈاکٹر کی اس وائرس سے موت ہوئی جن کو اس چیک پوسٹ پر روکا گیا،اگر انکو نہ روکا جاتا تو شاہد وہ بچ جاتے۔
٭٭٭٭

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: اسحق ڈاراِن کیمرا بریفنگدہشت گردینگراں حکومت
Previous Post

سینٹ میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر شہزا د وسیم کاسینٹ میں وزراء کی عدم موجودگی پر برہمی کااظہار

Next Post

احتساب عدالت کا توشہ خانہ ریفرنس میں نواز شریف کی ضبط شدہ جائیداد اور اثاثے واپس کرنے کا حکم

News Editor

News Editor

Next Post
نواز شریف

احتساب عدالت کا توشہ خانہ ریفرنس میں نواز شریف کی ضبط شدہ جائیداد اور اثاثے واپس کرنے کا حکم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
لاجسٹکس

چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading