• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
نگران حکومت

نگران وزیرِ اعظم :بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون میں شرکت کیلئے چین کا دورہ کرینگے

News Editor by News Editor
اکتوبر 15, 2023
in پاکستان
0 0
0

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ چینی صدر شی جنـپنگ کی دعوت پر منگل17 اور 18 اکتوبر کو منعقد ہونے والے تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون میں شرکت کیلئے بیجنگ، چین کا دورہ کریں گے۔

وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری ٹویٹ کے مطابق وزیرِ اعظم بی آر ایف کی ابتدائی تقریب میں شرکت کریں گے اور18 اکتوبر کو ”کنیکٹیویٹی ایک اوپن عالمی معیشت ہے” کے موضوع پر منعقدہ اعلی سطح کے فورم سے خطاب کریں گے۔دورے کے دوران وزیرِ اعظم چین میں چینی صدر شی جنـپنگ سے دوطرفہ ملاقات کے ساتھ ساتھ اعلی چینی قیادت، سرمایہ کاروں، کاروباری شخصیات اور فورم میں شریک دیگر ممالک کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں بھی کریں گے۔

دریں اثناء میڈیا رپورٹ کے مطابق نگراں وزیراعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ کے دورہ چین کے قریب آتے ہی ہائی وے ریسرچ اینڈ ٹریننگ سینٹر ایک اہم منصوبہ کے طور پر ابھررہا ہے، جو اس اہم دورے کی بنیادی خصوصیت کے طور پر کلیدی حیثیت اختیار کر گیا ہے، ہائی وے ریسرچ اینڈ ٹریننگ سینٹراین ایچ اے کا ذیلی ادارہ ہے جو ہائی وے انجینئرنگ کی مختلف فیکلٹیوں میں مقامی سطح پر تحقیق کا کام کرتا ہے، جس میں سڑک کی تعمیر، پل، سرنگیں، ماحولیاتی انجینئرنگ شامل ہیں لیکن یہ تحقیق یہاں تک محدود نہیں بلکہ اس میں ہائیڈرولکس اور جیوٹیکنالوجی کا عمل بھی شامل ہے۔

بیان کے مطابق یہ تحقیقی مرکز این ایچ اے کے انجینئرز کو تکنیکی تربیت بھی فراہم کرتا ہے۔ تحقیق میں انجینئرنگ کے مختلف ادارے بشمول نسٹ، این ایچ اے، ایف ڈبلیو او ٹنلنگ انسٹی ٹیوٹ بھی منسلک ہیں۔ این ایچ اے نے ٹنلنگ انسٹی ٹیوٹ کو سرنگوں کی تحقیق میں ایسوسی ایٹ بننے کی بھی تجویز دے رکھی ہے اس سلسلے میں ایک معاہدے پر دستخط بھی متوقع ہیں۔

سی پیک کے دائرہ کار کے تحت، 2023 سے 2027 تک حکومت چین کے ساتھ ایک امید افزا مشترکہ تحقیقی پروگرام کے آغاز کا بھی عزم ظاہر کیا گیا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد ہائی وے انجینئرنگ کے مختلف شعبوں میں تعاون اور جدت کو فروغ دینا ہے۔ مشترکہ تحقیقی توسیع کی ایک رسمی یادداشت کو وزیراعظم کے آئندہ ہفتے دورہ چین کے دوران حتمی شکل دی جائے گی۔ ہم توقع کرتے ہیں کہ چین اور پاکستان کے درمیان بنیادی ڈھانچے کے تعاون کو آگے بڑھانے میں یہ معاہدہ انتہائی اہمیت کا حامل ہو گا۔

یہ وسعت سڑک کے بنیادی ڈھانچے میں مشترکہ تعاون کا سنگ میل بننے کے لیے تیار ہے جبکہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی اس طرح کے باہمی تعاون کا ہراول دستہ ہے۔ اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ درج ذیل سرگرمیاں مکمل کی جائیں گی۔ پہلے ہی حاصل کی گئی 530 ایکڑ اراضی پرایچ آر ٹی سی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی تعمیر کے لئے این ایچ اے کی طرف سے پہلے ہی اراضی حاصل کر لی گئی ہے جس پر520 ملین روپے خرچ کئے گئے ہیں۔ یہ مرکز چینی کنٹریکٹر،کنسلٹنٹ کے ذریعے 52 ملین ڈالر، 374 ملین آر ایم بی 15 اب روپے کی چینی گرانٹ کے تحت تعمیر کیا جائے گا۔

اس میں بنیادی ڈھانچہ، ایک ٹیسٹ ٹریک اور انڈور اور آٹ ڈور لیب کا سامان شامل ہے۔ مکمل اور مطلوبہ تربیت کے بعد اسے آپریشن کے لیے این ایچ اے کے حوالے کر دیا جائے گا۔ ایل ٹی پی پی(طویل المدتی سڑک کی کارکردگی) کی کنٹرول اور غیر کنٹرول صورتحال کی سٹڈی، اسفالٹ، پل اور سرنگ وغیرہ میں مختلف تحقیقی منصوبے، چین میں تربیتی اور ڈگری کورسزکے اجرا، پاکستان کے لیے انجینئرنگ ڈیزائن مینوئل اور معیارات کی ترقی شامل ہیں۔

چینی معیاری آپریٹنگ طریقہ کار کے مطابق، ایک نامزد چینی کنسلٹنٹ وزیر اعظم کے دورہ کے اختتام کے فورا بعد پاکستان آئے گا تاکہ ایک جامع فزیبلٹی اسٹڈی شروع کی جا سکے۔ یہ مطالعاتی جائزہ بالآخر ان باہمی تعاون کی کوششوں کی حمایت کے لیے گرانٹ کی درست رقم کا تعین کرے گا۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: انوار الحق کاکڑبیلٹ اینڈ روڈ فورمبین الاقوامی تعاونچین کا دورہنگران وزیر اعظم
Previous Post

سائفر کیس،جیل ٹرائل کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ کل سنایا جائے گا

Next Post

فلسطین -اسرائیل تنازع پر چین اور امریکا کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک بات چیت

News Editor

News Editor

Next Post
فلسطین -اسرائیل تنازع

فلسطین -اسرائیل تنازع پر چین اور امریکا کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک بات چیت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025

مہوش حیات کا انکشاف: شادی کے فیصلے میں جلدبازی نہیں کروں گی

جون 30, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading