گلگت ( نمائندہ خصوصی) نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کا دورہ گلگت بلتستان، انوار الحق کاکڑ سے وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان گلبر خان نے ملاقات کی۔
ملاقات میں وزیر اعلیٰ نے وزیرِ اعظم کو گلگت میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے آگاہ کیا، وزیرِ اعلیٰ نے فلاحی منصوبوں ،صحت و تعلیم کے شعبوں کی ترقی کیلئے حکومت کے اقدامات پر بریفنگ بھی دی۔
وزیرِ اعلیٰ گلبر خان نے گلگت بلتستان میں سیاحت کی ترقی کیلئے حکومت کے منصوبوں سے بھی آگاہ کیا، وزیرِ اعلیٰ نے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کو گلگت بلتستان کی روایتی پوشاک بھی پیش کی۔ا