• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
وزیراعلیٰ محسن نقوی

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی ہدایت پر رمضان المبارک میں لاہور سمیت بڑے شہروں میں نائٹ سپورٹس ایونٹس کرانے کا فیصلہ

News Editor by News Editor
مارچ 30, 2023
in پاکستان
0 0
0

لاہور ( نمائندہ خصوصی)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر رمضان المبارک میں لاہور سمیت بڑے شہروں میں رات کو کھیلوں کے مقابلے کرانے کافیصلہ کیا گیا ہے۔ نائٹ سپورٹس ایونٹس کا 10 رمضان المبارک سے انعقاد کیا جائے گا۔

لاہو رسمیت بڑے شہروں میں ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ، فٹ بال اور ہاکی کے نائٹ مقابلے ہوں گے۔ محسن نقوی نے جشن بہاراں کے منتظمین اور سپورٹس مقابلوں میں پوزیشن لینے والے کھلاڑیوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب کے دوران نائٹ سپورٹس ایونٹس کے انعقاد کا اعلان کیا۔ محسن نقوی نے جشن بہاراں کے منتظمین اور سپورٹس مقابلوں میں پوزیشن لینے والے کھلاڑیوں کو وزیراعلیٰ آفس میں انعامی رقوم کے چیک اور منتظمین کو سرٹیفکیٹس دیئے۔ محسن نقوی نے 42کلو میٹر میراتھن میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر اتھلیٹ عامر سہیل کو 10لاکھ روپے کا چیک دیا۔ میراتھن میں دوسری پوزیشن پراسرار احمد کو 5 لاکھ اورتیسری پوزیشن پر عبدالرشید کو 3لاکھ روپے کے چیک دئیے گئے۔

فن ریس جیتنے پر عامر عباس کو 50ہزار، سمیع اللہ کو 35ہزار او راسامہ حسن کو 25ہزار روپے کے چیک دئیے گئے۔ خواتین کی میراتھن کا مقابلہ جیتنے پر رابعہ عاشق50ہزار، خدیجہ قادر 35ہزار اور کبریٰ صادق کو 25ہزار روپے کا چیک دیا گیا۔ 42کلو میٹر سائیکلنگ میں علی الیاس کو 4لاکھ، عبدالباسط کو 2لاکھ اور عاقب شاہ کو ایک لاکھ روپے کا چیک دیا گیا۔ خواتین سائیکلنگ کی ونر راجیہ شبیر کو 50ہزار، رضیہ حنیف کو35 ہزار اور زینب رضوان کو 25ہزار روپے کا چیک دیا گیا۔محسن نقوی نے رستم پنجاب دنگل جیتنے پر عدنان ٹائراں والا کو 3لاکھ روپے کی انعامی رقم کا چیک دیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ جشن بہاراں کی تقریبات میں ہزاروں شہریوں کی شرکت خوش آئندامر ہے۔ نوجوانوں کے لئے مزید سپورٹس ایونٹ لے کر آئیں گے۔

سیکرٹری سپورٹس، سیکرٹری اطلاعات، سیکرٹری ہائرایجوکیشن،سی سی پی اولاہور،کمشنر،ڈپٹی کمشنر اور دیگر افسران کوتعریفی اسناد دی گئیں۔ صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر، صوبائی مشیر کھیل وہاب ریاض،پنجاب سائیکلنگ ایسوسی ایشن، اتھلیٹک ایسوسی ایشن، ریسلنگ ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے تقریب میں شرکت کی۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: رمضان المبارکنائٹ سپورٹس ایونٹسوزیراعلیٰ محسن نقوی
Previous Post

مسلم لیگ (ن)کو اربوں روپے کے ترقیاتی کام کرانے پر سزا اور عمران خان کو کام نہ کر انے پر ریلیف مل جاتاہے ، عابد شیر علی

Next Post

چین اور اسپین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر "چینی اور مغربی ثقافتی سفر" کے موضوع پر سرگرمی کا آغاز

News Editor

News Editor

Next Post
50 ویں سالگرہ

چین اور اسپین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر "چینی اور مغربی ثقافتی سفر" کے موضوع پر سرگرمی کا آغاز

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5873

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

462
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

278

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading