• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
انوار الحق کاکڑ

نگران حکومت ملک کے معاشی استحکام اور ترقی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے’ انوار الحق کاکڑ

News Editor by News Editor
اکتوبر 31, 2023
in پاکستان
0 0
0

لاہور (نمائندہ خصوصی)نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ نگران حکومت ملک کے معاشی استحکام اور ترقی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے،کوئی بھی قوم تعلیم کے زیور سے بہرہ ور ہونے کے بغیر ترقی کی منازل طے نہیں کی سکتی ،تعلیم کے شعبہ کی بہتری کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا،آئی ٹی کے شعبہ کو فروغ دے کر کثیر زر مبادلہ کمایا جا سکتاہے،

سی پیک منصوبے سے پاکستان نے ترقی کی منزلیں طے کی ہیں ،زرعی شعبہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے،اس شعبہ میں جدید ٹیکنالوجی اور ریسرچ کو اپنا کر خود کفیل بنایا جاسکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز انسٹی ٹیوٹ فار آرٹ اینڈ کلچر کے پہلے کانووکیشن کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہاکہ میرے لیے یہ ایک اعزاز ہے کہ میں آج اس تقریب میں شامل ہوں۔تعلیم ایک ایسا ہتھیار ہے جس کو استعمال میں لا کر ملک کی تقدید بدلی جا سکتی ہے’تعلیم کے حصول سے نہ صرف انفرادی بلکہ اجتماعی طور پر معاشرتی تبدیلی لائی جا سکتی ہے،معاشرے میں مساوات ،انصاف کے فروغ اور تعلیم کے شعبے کی بہتری کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا،حکومت یکساں تعلیم کی فراہمی کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہ
انہوں نے ڈگری حاصل کرنے والے طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں ،خوش قسمتی سے پاکستان میں نوجوان کی تعداد بھی زیادہ ہے،ہمیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ان نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کا رلایا جا سکے، اس حوالے سے اساتذہ کا کردار بہت اہم ہے’میں انسٹی ٹیوٹ فار آرٹ اینڈ کلچرکے اساتذہ کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوںجنہوں نے ان طلبہ کی کامیابیں اہم کردار ادا کیا،تعلیمی میدان میں آئی اے سی کا کردار قابل تعریف ہے ،تعلیم یافتہ افراد کی منفرد ذمہ داری ہے کہ وہ معاشرے کی بہتری میں اپنا کردار ادا کریں، مجھے امید ہے کہ فارغ التحصیل طلبہ ملکی ترقی کے لیے اہم کردار ادا کریں گے ۔نگران وزیراعظم نے کہاکہ طلبہ کواعلی تعلیم اور فنی تعلیم سے بہرہ ور کر کے ملک کی تقدیر بدلی جا سکتی ہے،ہمیں دنیا کے ساتھ چلنے کے لیے ہر شعبہ میں جدید ٹیکنالوجی کو اپنا نا ہوگا ورنہ ہم دنیا سے بہت پیچھے رہ جائیں گے،آئی ٹی سیکٹر کو فروغ دے کر نہ صرف مقامی طور پرریونیو پیدا کیا جا سکتا بلکہ کثیر زر مبادلہ بھی کمایا جا سکتا ہے۔

انوارالحق کاکڑ نے کہاکہ زراعت کا شعبہ ملکی ترقی میں ریڑ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ،ہمیں اپنی زراعت کو روایتی طریقے سے ہٹ کر اس شعبہ میں جدیدیت اور ریسرچ کو اپنانا ہو گا ‘جدید ٹیکنالوجی کو اپنا کر ہم زرعی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ کر کے درآمدات میں کمی لا سکتے ہیں ۔نگران وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستان مختلف صلاحیتوں کا حامل ملک ہے جو وسائل سے مالا مال ہے ،یہاں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں،ہمارے پاس وسائل کی کوئی کمی نہیں ہے ،ضرورت اس امر کی ہے کہ ان وسائل کو درست انداز میں بروئے کا ر لایا جائے،اللہ تعالی نے پاکستان کو منفرد محل وقوع اور مختلف موسموں سے نواز ا ہے ،یہاں ہر قسم کی زرعی اجناس پیدا کر کے ریونیو میںاضافہ کیا جاسکتا ہے، کسان کو رہنمائی فراہم کر کے اس کو خوشحال بنایا جاسکتا ہے،زرعی اجناس کے اضافہ کے لیے ہائبرڈ ٹیکنالوجی کو اپنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انوار الحق کاکڑ نے کہاکہ پاکستان میں انفراسٹرکچر اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں، ہم آئی ٹی کے شعبے کو فروغ دے کر نہ صرف آئی ٹی گریجوایٹس میں اضافہ کر سکتے ہیں بلکہ اس سے زرمبادلہ بھی کمایا جا سکتا ہے،ہمارے پاس دنیا کے بہترین آئی ٹی ماہرین ‘پروفیشنلز موجود ہیں ۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے حوالے سے نگران وزیر نے کہاکہ یہ منصوبہ ایک گیم چینجز ہے،چین پاکستان اقتصادی راہداری کے ذریعے پاکستان نے ترقی کی منازل حاصل کی ہیں۔ اس موقع پروائس چانسلر انسٹی ٹیوٹ فار آرٹ اینڈ کلچر محمد فیصل جنجوعہ نے پہلے کانووکیشن میں شرکت پرنگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ کامیاب ہونے والے طلبا کو مبارکباد پیش کرتاہوں جنہوں نے محنت سے اپنی عملی زندگی میںپہلی سیڑھی عبور کر لی ہے۔

ہم طلبہ کو نہ صرف ڈگری مہیا کرتے ہیں بلکہ ان کو عملی زندگی میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے رہنمائی بھی فراہم کرتے ہیں ‘میں ان تمام اساتذہ کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ جنہوں نے طلبہ کی کامیابی کے لیے اپنا بھرپور کردا ر ادا کیا۔ قبل ازیں نگران وزیر اعظم انوارالحق نے مختلف شعبہ جات میں کامیاب طلبہ و طالبات میں ڈگریاں اور میڈلز تقسیم کئے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: استعمالانوار الحق کاکڑتعلیمتقریب
Previous Post

سپیکر قومی اسمبلی کی تربت میں دہشت گردوں کے حملے کی مذمت

Next Post

بیجنگ میں مرکزی مالیاتی ورک کانفرنس کا انعقاد

News Editor

News Editor

Next Post
عالمی میڈ یا

بیجنگ میں مرکزی مالیاتی ورک کانفرنس کا انعقاد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
لاجسٹکس

چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading