• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
مریم اورنگزیب

نو مئی کے سانحہ پر ہر آنکھ اشکبار ہے ، منصوبہ بندی زمان پارک میں ہوئی،وزیر اطلاعات

News Editor by News Editor
مئی 16, 2023
in پاکستان
0 0
0

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ نو مئی کے سانحہ پر ہر آنکھ اشکبار ہے ، واقعات کی منصوبہ بندی زمان پارک میں ہوئی،

پی ٹی آئی چیئر مین کی پوری سیاست انتشار، فساد اور ملک دشمنی پر مبنی ہے، پی ٹی وی حملہ کیس میں عمران خان کو اگر سزا مل جاتی تو آج ایسے واقعات نہ ہوتے، مراد سعید اور یاسمین راشد حالات خراب کرنے کی ہدایات جاری کر رہے تھے، کیا وہ ایجنسی کے بندے ہیں؟، ملک کو جلانے والوں کو ریلیف نہیں دیا جا سکتا۔ منگل کو یہاں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ مشکل معاشی صورتحال میں وزیر خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کر کے عوام کو ریلیف دیا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ 9 مئی کے واقعات کی منصوبہ بندی زمان پارک میں ہوئی، 9 مئی کے سانحہ پر ہر آنکھ اشکبار ہے،عمران خان کی پوری سیاست انتشار، فساد اور ملک دشمنی پر مبنی ہے۔

مریم اور نگزیب نے کہاکہ عمران خان نے ڈی چوک پر قبریں کھودیں، سپریم کورٹ کے باہر گندے کپڑے لٹکائے پی ٹی وی پر حملہ کیا، عمران خان نے اپنے کارکنوں کو پی ٹی وی پر حملے پر شاباش دی۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ پی ٹی وی حملہ کیس میں عمران خان کو اگر سزا مل جاتی تو آج ایسے واقعات نہ ہوتے۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ مراد سعید اور یاسمین راشد حالات خراب کرنے کی ہدایات جاری کر رہے تھے، کیا وہ ایجنسی کے بندے ہیں؟، ۔

انہوںنے کہاکہ عمران خان نے عدالت کے کمرے سے پیغام دیا کہ اگر مجھے گرفتار کیا گیا تو 9 مئی سے زیادہ ردعمل آئے گا۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ عمران خان وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھ کر بھی یہی کام کرتے تھے۔ انہوںنے کہاکہ ان سے کوئی سوال کرتا تھا تو اس کی پسلیاں توڑی جاتی تھیں، اسے سزائے موت کی چکیوں میں ڈالا جاتا۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ 9 مئی کو جو انہوں نے کیا وہ کسی دہشت گرد نے بھی نہیں کیا، عمران خان نے جی ایچ کیو پر حملہ کروایا۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان کی محب الوطن جماعتیں انصاف اور عدل کو بچانے کے لئے سیاسی ردعمل دیتی ہیں، یہ سیاسی ردعمل قوم نے گزشتہ روز شاہراہ دستور پر دیکھا ہے۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ گزشتہ روز کے احتجاج میں عوامی ردعمل تھا، شاہراہ دستور پر اہم عمارتیں ہیں، کسی بھی جگہ کوئی نقصان نہیں پہنچا، پتہ تک نہیں ہلا۔مریم اور نگزیب نے کہاکہ عمران خان نے قومی تنصیبات پر حملہ کروا کر الزام اداروں پر ڈال دیا، اگر عمران خان کے پاس ثبوت تھے تو عدالت میں پیش کیوں نہیں کئے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے اپنے دور میں اپوزیشن کے خلاف انتقامی کارروائیاں کیں۔

انہوںنے کہاکہ گزشتہ روز شاہراہ دستور پر عوام نے پرامن احتجاج کیا، ایک گملا تک نہیں ٹوٹا، ایوان صدر سمیت شاہراہ دستور پر تمام اہم عمارتیں محفوظ رہیں، کسی نے ان پر حملہ نہیں کیا۔ انہوںنے کہاکہ کوئی مجرم جب عدالت آتا ہے تو اسے ”گڈ ٹو سی یو” کہنا ٹھیک ہے؟ ،۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ 9 مئی کو جو کچھ پی ٹی آئی نے کیا وہ تو دشمن بھی نہیں کر سکا، جس جگہ جناح ہائوس جلایا گیا وہاں گورنر ہائوس اور دیگر اہم عمارتیں بھی تھیں، پھر جناح ہائوس ہی کیوں جلایا گیا؟ ۔ انہوںنے کہاکہ ملک کو جلانے والوں کو ریلیف نہیں دیا جا سکتا۔

مریم اور نگزیب نے کہاکہ عمران خان جھوٹا اور فراڈ شخص ہے، بائیس کروڑ عوام کو بے وقوف نہ بنائے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے مراد سعید، شیخ امتیاز، علی چوہدری، چوہدری اعجاز، صغیر وڑائچ، خواجہ طارق رحیم، اعجاز منہاس، یاسمین راشد، عباد فاروق کی آڈیو لیکس بھی میڈیا کو سنائیں۔ وزیراطلاعات نے کہاکہ پی ٹی آئی رہنما کور کمانڈر کے گھر، آرمی ہا?س سمیت دیگر اہم تنصیبات پر حملوں کی ہدایات جاری کرتے رہے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: زمان پارکمریم اور نگزیبمنصوبہ بندیوفاقی وزیراطلاعات ونشریات
Previous Post

نیب ترامیم کیس: نیب قانون میں بہت سی چیزیں درست، کچھ غلطیاں ہیں، جن پر فیصلہ دیں گے، چیف جسٹس

Next Post

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ذریعے عوام کو ریلیف فراہم کیا گیا ہے،اسحق ڈار

News Editor

News Editor

Next Post
اسحق ڈار

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ذریعے عوام کو ریلیف فراہم کیا گیا ہے،اسحق ڈار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
لاجسٹکس

چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading