• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home صحت و تعلیم
پروفیسر الفرید ظفر

نوجوان نسل کو کرپشن کے خاتمے کے لئے میدان عمل میں اترنا ہوگا: پروفیسر الفرید ظفر

News Editor by News Editor
اکتوبر 3, 2023
in صحت و تعلیم
0 0
0

لاہور(زاہد انجم سے)پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے کہا ہے کہ مالی بد عنوانی، کرپشن، اقربا پروری اور رشوت ستانی کسی بھی معاشرے کے رستے ہوئے ناسور ہیں جن کو دور کیے بغیر معاشی و معاشرتی ترقی نا ممکن ہے لہذا نوجوان نسل کو معاشرے سے مذکورہ خرابیوں /خامیوں کے خلاف جہاد کے لئے میدان عمل میں اترنا ہوگاتاکہ ایک شفاف اور میرٹ کے اصولوں پر مبنی نظام قائم کر کے وطن عزیز کو معاشی لحاظ سے مستحکم ملک بنانے کے علاوہ قومی معیشت کو درپیش مختلف چیلنجز سے احسن طریقے سے بھی نمٹا جا سکے۔
پروفیسر الفرید ظفر
ان خیالات کا اظہار پروفیسر الفرید ظفر نے قومی ادارہ برائے احتساب(نیب) کے اشتراک سے لاہور جنرل ہسپتال میں کرپشن کے خاتمے سے آگاہی کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں پروفیسر صاحبان،ڈاکٹرز،نرسز،میڈیکل سٹوڈنٹس، نرسنگ طالبات، اور ہیلتھ پروفیشنلز کثیر تعداد میں موجود تھے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر نیب محمد ساجد نے سیمینار کے شرکاء کو احتسابی نظام اور قوانین کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ بد عنوانی کے خاتمے اور اس معاشرتی ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے نیب کی آگاہی و ٹریننگ مہم اہم ستون ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام لوگوں کو اپنی ذمہ داریاں دیانتداری و ایمانداری سے ادا کرنی چاہیے کیونکہ یہ ہمارا قومی فریضہ اور دینی ذمہ داری ہے۔

پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج کا مزید کہنا تھا کہ مالی شعبے کے علاوہ ہمیں اپنی پیشہ وارانہ زندگی میں بھی دیانتداری سے کام لینا چاہیے کیونکہ اپنے فرائض سے احسن طریقے سے ادائیگی بھی ہمارے ایمان کا حصہ ہے،خصوصاً بطور ایک معالج اگر ہم پوری پیشہ وارانہ لگن اور دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبے کے تحت مریضوں کا علاج معالجہ کرتے ہیں تو ہمارے دفتری اوقات بھی ایک عظیم عبادت بن جاتے ہیں۔پروفیسر الفرید ظفر نے کہا کہ ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز کو اپنا حصہ ڈالنا ہوگا اور سرکاری شعبے میں ہی نہیں بلکہ پرائیویٹ سیکٹرز اور نجی لین دین میں بھی ہمیں ایمانداری اور دیانتداری کا حصول اپنا نا ہوگا۔

انہوں نے تجویز کیا کہ اگر متعلقہ ادارے مالی ادائیگی اورلین دین کے روائتی نظام کو ڈیجیٹل سسٹم میں تبدیل کر دیں تو تمام مالی معاملات کو شفاف بنانے میں مدد ملے گی اور کرپشن کا خاتمہ ہوگا۔ پروفیسر الفرید ظفر نے ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لئے نیب کی کارکردگی و خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کو اس جدوجہد میں اپنے قومی اداروں کا ساتھ دینا چاہیے تاکہ پاکستان کی معیشت مضبوط بنیادوں پر استوار ہوسکے اور ہمیں مالی امداد کے لئے دنیا کی طرف نہ دیکھنا پڑے جس سے ہمارے قومی وقار میں اضافہ ہوگا۔ سیمینار کے اختتام پر سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا او ر سربراہ جنرل ہسپتال پروفیسر الفرید ظفر نے ڈپٹی ڈائریکٹر نیب محمد ساجد کو شیلڈ پیش کی اور آئندہ بھی ایسی مثبت سرگرمیوں کے انعقاد کا عندیہ دیا۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Previous Post

سائفر کیس کی (کل) سماعت کہاں ہوگی؟ جج نے وزارت قانون سے رائے طلب کر لی

Next Post

وائس ایڈمرل نوید اشرف پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

News Editor

News Editor

Next Post
وائس ایڈمرل نوید اشرف

وائس ایڈمرل نوید اشرف پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

اجلاس

مغربی رہنما سرد جنگ کے دور کی "زیرو سم” سوچ میں جکڑے ہوئے ہیں، چینی میڈیا

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

سی پی سی سینٹرل کمیٹی کی جانب سے ” فیصلہ سازی، غور و خوض اور کوآرڈینیشن کے ادارے کے امور سے متعلق قواعد و ضوابط” پر نظر ثانی

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

اتحاد اور جدوجہد ہی چینی عوام کے لئےعظیم تاریخی کامیابیاں تخلیق کرنے کا واحد راستہ ہے، چینی صدر

جون 30, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
اجلاس

مغربی رہنما سرد جنگ کے دور کی "زیرو سم” سوچ میں جکڑے ہوئے ہیں، چینی میڈیا

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

سی پی سی سینٹرل کمیٹی کی جانب سے ” فیصلہ سازی، غور و خوض اور کوآرڈینیشن کے ادارے کے امور سے متعلق قواعد و ضوابط” پر نظر ثانی

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

اتحاد اور جدوجہد ہی چینی عوام کے لئےعظیم تاریخی کامیابیاں تخلیق کرنے کا واحد راستہ ہے، چینی صدر

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

جوہری آلودہ پانی کے سمندر میں اخراج کے خلاف چین کا موقف بدستور برقرار ہے، چینی وزارت خارجہ

جون 30, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading

 

Loading Comments...