• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
جاوید لطیف

نواز شریف کے ہاتھ پائوں باندھے بغیر جس مرضی پہلوان کو اکھاڑے میں اتار لو، سب کو آٹے دال کا بھائو پتہ چل جائیگا،میاں جاوید لطیف

News Editor by News Editor
اکتوبر 28, 2023
in پاکستان
0 0
0

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے سینئر رہنما ء اورسابق وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ نواز شریف کے ہاتھ پائوں باندھے بغیر جس مرضی پہلوان کو اکھاڑے میں اتار لو، سب کو آٹے دال کا بھائو پتہ چل جائے گا، ایسا بیانیہ اور ماحول بنایا جارہا ہے جیسے ہمیں انصاف نہیں فیور دی جارہی ہے، جاوید ہاشمی نے پہلے ہی بتادیا تھا نواز شریف کو عدلیہ کے ذریعے نکالا جائے گا، عوام نے 21 اکتوبر کو ثابت کردیا ملک کا مستقبل نواز شریف سے وابستہ ہیپاکستان بگاڑنے والے اور ٹھیک کرنے آنے والوں کو ایک لاٹھی سے نہیں ہانکا جاسکتا، ہم اپنا نہیں لیکن قانون اور آئین کا احترام چاہتے ہیں،

باوقار ریاست کے طور پر نواز شریف ہی دنیا میں پاکستان کو آگے لیکر جاسکتے ہیں، اداروں سے گزارش ہے کہ خدا کیلئے پاکستان پر رحم کریں، ووٹ کو عزت دیں، جتنا جلدی ہو الیکشن کروائے جائیں، قبولیت پر سودے بازی نہ کی جائے۔نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ جب ہمیں انصاف ملتاہے تو ہمیں لاڈلا کہا جاتا ہے؟ نواز شریف کا پانامہ میں ذکر تھا نہ ان کی کوئی آف شور کمپنی نکلی، ایسا بیانیہ اور ماحول بنایا جارہا ہے جیسے ہمیں انصاف نہیں فیور دی جارہی ہے، جاوید ہاشمی نے پہلے ہی بتادیا تھا نواز شریف کو عدلیہ کے ذریعے نکالا جائے گا ۔

انہوںنے کہاکہ اربوں روپے خرچ کر کے سوشل میڈیا ٹیموں کے ذریعے ہمیں چور اور ڈاکو کے لقب دلوائے گئے، سوشل میڈیا پر بالخصوص نوجوانوں کی ذہن سازی کی گئی کہ ایک فرد کے علاوہ سب چور اور ڈاکو ہیں،ہم نے اپنے اوپر مظالم کو بھلا دیا اور ہم وینٹی لیٹر پر پڑی معیشت کو دیکھ رہے ہیں، ماضی میں نون لیگ کی قیادت کو جھوٹے کیسز میں پابند سلاسل کیا گیا، نوازشریف کو نا اہل کر کے پاکستان کی معیشت کو ڈبو دیا گیا، کیا قائد ن لیگ کا پاناما میں ذکر تھا، ہماری پارٹی کے خلاف مہم پر اربوں روپے خرچ کئے گئے،(ن )لیگی راہنما ء نے کہا کہ ووٹ کو عزت آئین کے احترام میں ہے، پاکستان بگاڑنے والے اور ٹھیک کرنے آنے والوں کو ایک لاٹھی سے نہیں ہانکا جاسکتا، ہم اپنا نہیں لیکن قانون اور آئین کا احترام چاہتے ہیں، کہتے تھے مینارِ پاکستان پر لوگ نہیں آئیں گے،

عوام نے 21 اکتوبر کو ثابت کردیا ملک کا مستقبل نواز شریف سے وابستہ ہے، آج کیوں کہا جارہا ہے کہ نواز شریف کو انصاف فاسٹ ٹریک پر مل رہا ہے، ہم پاکستان کو ترقی پر لاتے ہیں ہمیں نکال دیا جاتا ہے، ہم کسی سے انتقام نہیں لینا چاہتے ہم آئین کا تحفظ چاہتے ہیں، پاکستان میں صرف نواز شریف پر اعتماد کیا جا سکتا ہے، لوگوں میں جو فاصلے پیدا کر دیئے گئے انہیں نواز شریف ہی ختم کر سکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ کچھ دانشور اور تجزیہ نگار ایسا بیانیہ اور ماحول بنا رہے ہیں جیسے ہمیں انصاف نہیں فیور دی جا رہی ہے، قوم کو یاد ہے کہ پی ٹی آئی کے سابق صدر جاوید ہاشمی نے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ نواز شریف کو عدلیہ کے ذریعے نکالا جائے گا، اربوں روپے خرچ کر کے سوشل میڈیا ٹیموں کے ذریعے ہمیں چور اور ڈاکو کے لقب دلوائے گئے، سوشل میڈیا پر قوم بالخصوص نوجوانوں کی ذہن سازی کی گئی کہ ایک فرد کے علاوہ سب چور ڈاکو ہیں، کیا ہمارے ساتھ ناانصافی کو تمام غیر جانبدار تجزیہ نگار اور دانشور تسلیم نہیں کرتے،انہوں نے کہا کہ ہم کسی سے انتقام نہیں لینا چاہتے، ہم آئین کا تحفظ چاہتے ہیں،

پی ٹی آئی چیئرمین جسے چور ڈاکو کہتے تھے وہ بھی کہہ رہے انصاف نہیں ہو رہا، انصاف ہر وقت فاسٹ ٹریک پر ہونا چاہیے، ہم وینٹی لیٹر پر پڑی معیشت کو دیکھ رہے ہیں، آج پاکستان کے اندر دو طرح کے طبقوں کو سہولت دی جارہی ہے، ایک عالمی قوت کے اعلیٰ کار ہیں جن کے کالے کرتوتوں پر پردہ ڈالا ہوا ہے،میاں جاوید لطیف کا مزید کہنا تھا کہ باوقار ریاست کے طور پر نواز شریف ہی دنیا میں پاکستان کو آگے لیکر جاسکتے ہیں، اداروں سے گزارش ہے کہ خدا کیلئے پاکستان پر رحم کریں، ووٹ کو عزت دیں، جتنا جلدی ہو الیکشن کروائے جائیں، قبولیت پر سودے بازی نہ کی جائے، جتنا جلدی ہو جن کا مینڈیٹ ہے انہیں آنے دیا جائے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: جاوید لطیفنمائندہ خصوصی
Previous Post

لاہور ہائیکورٹ کے ججز کا نیا ڈیوٹی روسٹر جاری

Next Post

چائنا میڈیا گروپ اور انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی میں تعاون کی ایک یادداشت پر دستخط

News Editor

News Editor

Next Post
انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی

چائنا میڈیا گروپ اور انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی میں تعاون کی ایک یادداشت پر دستخط

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
لاجسٹکس

چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading