• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 29 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
نگران وزیراطلاعات

نواز شریف کی واپسی پر گرفتاری بارے سوال،ہونے کو بہت کچھ ہوسکتا ہے، مرتضیٰ سولنگی

News Editor by News Editor
اکتوبر 8, 2023
in پاکستان
0 0
0

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)نگران وزیراطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ انتخابات ہونے کا یقین ہے تاہم انتخابات کی تاریخ دینا ہمارا کام نہیں ہے بلکہ الیکشن کمیشن کا کام ہے، مجھے الیکشن کمیشن کی صلاحیت اور قیادت پر مکمل اعتماد ہے،

مجھے پورا یقین ہے کہ وہ جس تاریخ کو الیکشن کا اعلان کریں گے اسی دن الیکشن ہوں گے،نواز شریف قانونی پراسیس کے ذریعے باہر گئے اور قانونی پراسیس کے تحت ہی واپس آئیں گے۔ ایک انٹرویو دیتے ہوئے مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو نگران حکومت کی نگرانی کرنے کا مکمل اختیار ہے لیکن الیکشن کمیشن سے پوچھ گچھ کرنا ہمارے اختیار میں نہیں ہے۔نوازشریف کی واپسی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں مرتضیٰ سولنگی نے کہاکہ 21 تاریخ کو جو ملک کا آئین اور قانون کہے گا ویسا ہی ہو گا،

نواز شریف 3 بار وزیراعظم رہے ہیں وہ غیر قانونی طور پر اس ملک سے بھاگ کر نہیں گئے بلکہ عدالتوں اور حکومت نے ان کو جانے کی اجازت دی،نواز شریف قانونی پراسیس کے ذریعے باہر گئے اور قانونی پراسیس کے تحت ہی واپس آئیں گے،قانون کو پتا ہے اس نے اپنا راستہ کیسے نکالنا ہے۔کیا نواز شریف کو ایئر پورٹ پر گرفتار کیا جا سکتا ہے؟اس حوالے سے نگراں وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ ہونے کو بہت کچھ ہو سکتا ہے۔ انتظار کیجیے ، قانون اور عدالتوں کا اپنا اختیار استعمال کرنے دیجیے ۔

عمران خان جیل سے نکل کر الیکشن مہم چلائیں گے؟ اس سوال پر مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ یہ پی ٹی آئی کا اپنا معاملہ ہے کہ وہ اپنی الیکشن مہم کیسے چلاتے ہیں،اگر ایک آدمی جیل میں ہے اور اسے سزا ہو جائے تو وہ الیکشن کی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے سکتا لیکن جو لوگ سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینا چاہتے ہیں ان پر کوئی پابندی نہیں ہے، پی ٹی آئی پر جلسے جلوس کی کوئی پابندی نہیں ہے اور میڈیا کی بھی آزادی ہے۔

عمران خان کی معافی کب تک ہو جائے گی؟ کے سوال پر نگران وزیر اطلاعات نے کہاکہ یہ معافی دینے والے ادارے طے کریں گے، نگران حکومت کا یہ کام نہیں ہے،یہ کام عدالت کا ہے عدالتیں طے کریں گی ان کو اندر رہنا ہے باہر جانا ہے۔

اپوزیشن میں بیٹھنا ہے یا وزیراعظم بننا ہے۔پیپلز پارٹی لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے کا گلہ کس سے کر رہی ہے؟ کے جواب میں انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی بھی دوسری جماعتوں کی طرح ایک بڑی سیاسی جماعت ہے،اس وقت الیکشن کا ماحول موجود ہے اور ایسے ماحول میں کسی بھی جماعت اور اس کی قیادت کو تشویش کے اظہار، شکایت اور موقف دینے کی کی آزادی ہے،یہ ان کے جمہوری، سیاسی اور قانونی حقوق میں شامل ہے۔

تمام سیاسی جماعتوں کو برابر کے مواقع حاصل ہیں اور الیکشن کمیشن اور نگران حکومت اس کو یقینی بنائے گی۔نگران وزیراطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ پی ٹی آئی رجسٹرد سیاسی جماعت ہے اور پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتوں کے برابر کے حقوق حاصل ہیں۔

کچھ لوگوں کے جیل میں ہونے کے سوال پر مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ 2018 کے انتخابات میں کئی جماعتوں کے افراد جیلوں میں تھے اور انہیں سزائیں بھی ہوئیں، ن لیگ کو واضح اکثریت نہ مل سکی لیکن وہ پارلیمان میں موجود تھی، اسی لیے تحریک عدم اعتماد کی صورت وزیراعظم ان کا بنا اس لیے یہ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں کوئی انوکھی بات نہیں ہے۔ پی ٹی آئی پر جو عتاب آیا اس کا ذمہ دار کون ہے؟ کے جواب میں انہوںنے کہاکہ 2018میں مسلم لیگ (ن )پر جو عتاب آیا اس کی ذمہ دار اسٹیبلمشنٹ تھی تاہم پی ٹی آئی پر جو عتاب آیا اس کا ذمہ دار کون ہے؟

اس سوال کے جواب میں مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ یہ سوال عدالتوں اور جو جیل میں قید ہے ان سے پوچھنا چاہیے،اس کا جواب قانونی اداروں اور عدالتوں سے ملے گا۔یہ کیسز نگران حکومت نے نہیں بنائے۔افغان مہاجرین کے حوالے سے انہوںنے کہاکہ افغان مہاجرین پر میرا موقف ذاتی نہیں بلکہ ریاست اور حکومتِ پاکستان کا موقف ہے اور میرا موقف میرا آج کا بیان ہی ہے 2016 کا بیان نہیں ہے۔

اور اب ریاستی موقف ہی میرا ذاتی موقف ہے۔افغان مہاجرین کے حوالے سے پالیسی پر بات کرتے ہوئے مرتضیٰ سولنگی نے کہاکہ جو لوگ ہمیں انسانی حقوق کے لیکچر دیتے ہیں وہ اپنا ریکارڈ دیکھ لیں،حکومت کی پالیسی ہے جو افراد غیر قانونی طور پر مقیم ہیں وہ 31 اکتوبر تک رضاکارانہ طور پر اس ملک سے نکل جائیں ورنہ جبری طور پر ان کو اس ملک سے نکالا جائے گا ، ہم اس پر کئی بار عملدرآمد کر چکے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ اگر 17 لاکھ غیر قانونی لوگ نکل جائیں تو قانونی طور پر رہنے والوں کی تعداد زیادہ ہے،ہمارا مقصد اپنی ریاست اور اپنے شہریوں کا دفاع کرنا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ دنیا بھر کے لوگ پاسپورٹ اور ویزے کے ساتھ ہمارے ملک میں آئیں،سافٹ بارڈرز کے ساتھ یہ ملک قائم نہیں رہ سکتا کہ جس کی مرضی ہو وہ آئے اور ہمارے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بنائے، دنیا کا کوئی ملک اس کی اجازت نہیں دیتا اور پاکستان کو بھی نہیں دینا چاہیے ۔

عمران ریاض خان کو واپس آنے کی مبارکباد دی؟ جس پر مرتضی سولنگی نے کہا کہ عمران ریاض خان سے فی الحال کوئی رابطہ نہیں ہوا اگر رابطہ ہوا تو فون کے ذریعے نہیں ہو گا بلکہ براہ راست ہو گا۔ نگران وزیراطلاعات و نشریات نے کہا کہ زندگی بھر نئے کام اور نئے تجربے کیے ہیں، کھیل کھیلے ہیں اور اب نیا کھیل اور نیا کردار ہے۔

منزل اہم ہے اور ہم اس لڑائی میں شکست کے لیے نہیں آئے۔نجکاری سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں مرتضی سولنگی نے کہا کہ نجکاری ہماری حکومت نے شروع نہیں بلکہ پچھلی حکومت نے کی ہے، ہم پچھلی پارلیمان اور حکومت کے فیصلوں پر عملدرآمد کے پابند ہیں۔ الیکشن ایکٹ 2017 میں ترامیم پر عملدرآمد کرانا ہماری ذمہ داری ہے اور ہم یہ ذمہ داری ادا کریں گے۔

پی ٹی وی، ریڈیو پاکستان اور اے پی پی کی نجکاری کے حوالے سے بھی سوچا جا رہا ہے؟اس حوالے سے مرتضیٰ سولنگی نے کہاکہ اداروں میں اصلاحات ہونی چاہئیں لیکن پبلک براڈ کاسٹرز، گھی کارپوریشن، چینی کا کارخانہ یا بجلی فراہم کرنے والا ادارہ نہیں ہے بلکہ یہ لازمی قومی خدمت کے ادارے ہیں۔ قومی اور پبلک سروس براڈ کاسٹرز ہیں ان کو دنیا بھر میں ریاست سپورٹ کرتی ہے ذاتی طور پر میں پبلک براڈ کاسٹرز کی نجکاری کے خلاف ہوں یہ نظریاتی طور پر غلط کام ہے اس کے اندر وہ لوگ نہیں ہونے چاہئیں جن کا تعلق آج کے جدید براڈ کاسٹنگ سسٹم سے نہیں ہے۔

کیا آپ اس حوالے سے کچھ کر رہے ہیں؟اس سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ نہیں ہم اس حوالے سے کچھ نہیں کر رہے کیونکہ یہ بنیادی نوعیت کے فیصلے ہیں اور یہ نگران حکومت کے فرائض میں شامل نہیں ہے اگر ہم یہ کریں گے تو ہم اپنے مینڈیٹ سے تجاوز کریں گے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: گرفتاریمرتضیٰ سولنگینواز شریفواپسی
Previous Post

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے والے ریٹیلرز اور رئیل اسٹیٹ ٹیکس دہندگان کے آڈٹ کا فیصلہ

Next Post

موجودہ نسخے مزید سو سال بھی آزمالیں معیشت ٹریک پر نہیں آ سکتی' پرویز حنیف

News Editor

News Editor

Next Post
پرویز حنیف

موجودہ نسخے مزید سو سال بھی آزمالیں معیشت ٹریک پر نہیں آ سکتی' پرویز حنیف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

پاکستانی آم امارات میں کیوں دلوں کو بھاتے ہیں؟ ذائقے سے ثقافت تک ایک خوشبودار کہانی

جون 28, 2025

کیا ٹرمپ ایران کو 30 ارب ڈالرز دے رہے ہیں؟ حقائق نے افواہ کا پول کھول دیا

جون 28, 2025

کیا ٹرمپ ایران کو 30 ارب ڈالرز دے رہے ہیں؟ حقائق نے افواہ کا پول کھول دیا

جون 28, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1

پاکستانی آم امارات میں کیوں دلوں کو بھاتے ہیں؟ ذائقے سے ثقافت تک ایک خوشبودار کہانی

جون 28, 2025

کیا ٹرمپ ایران کو 30 ارب ڈالرز دے رہے ہیں؟ حقائق نے افواہ کا پول کھول دیا

جون 28, 2025

کیا ٹرمپ ایران کو 30 ارب ڈالرز دے رہے ہیں؟ حقائق نے افواہ کا پول کھول دیا

جون 28, 2025

ایران میں شہداء کو خراج؛ اسرائیلی حملوں میں جاں بحق کمانڈرز اور سائنسدانوں کی تدفین، تہران کی سڑکیں اشکبار

جون 28, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading