لاہور( نمائندہ خصوصی) باوثوق ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف کی آئندہ ماہ جولائی میں وطن واپسی کا قوی امکان ہے۔
ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف جولائی میں وطن واپس آسکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف اور شہباز شریف کی ملاقات میں سابق وزیراعظم وطن کی واپسی سے قبل پہلے خلیجی ریاست روانگی کا پلان فائنل کیا جائے گا، نواز شریف وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ لندن سے خلیجی ریاست جائیں گے۔ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ نواز شریف لندن سے دبئی جائیں گے، شہباز شریف اور نواز شریف کا سعودی عرب بھی جانے کا امکان ہے، وہ عید قربان لندن کے بجائے سعودی عرب یا دبئی میں منائیں گے۔