اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نوز شریف کو پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس میں بری کردیا گیا ہے، گزشتہ چار سال میڈیا کی زبان بندی کیلئے ہر حربہ ا ستعمال کیا گیا، نیب نیازی گٹھ جوڑ کے ذریعے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جاتا تھا،
جمعرات کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف کو واضح طور پر سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، احتساب عدالت کہہ رہی ہے کہ نواز شریف کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایاگیا، نواز شریف کیس میں کسی قسم کی کرپشن سامنے نہیں آئی جس میں انہیں باعزت بری کردیا گیا، نواز شریف کیس میں کسی قسم کے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے، شہزاد اکبر آج پاکستان میں کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں،
وزیر نیب پر دبا ﺅڈال کر نواز شریف کے خلاف جھوٹے کیسز بنائے گئے،وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چار سالہ دور میں اپوزیشن کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، جھوٹے ڈیم بنانے کا نام لے کر عوام کو ڈیم فول بنایا گیا، نواز شریف جانے کے بعدلوڈ شیڈنگ اور دہشتگردی واپس آئی،وزیر اطلاعات نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی آج تم مکافات عمل کا شکار ہے ، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے سویڈن واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔









