• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
رانا تنویر حسین

نواز شریف کو سازش کے ذریعے ہٹا کر تجربات کیے گئے ، ترقی کرتا ملک ڈبو دیا ‘ رانا تنویر حسین

News Editor by News Editor
ستمبر 22, 2023
in پاکستان
0 0
0

نارنگ منڈی(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما وسابق وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ 2017ء میں نواز شریف کو سازش کے تحت اقتدار سے الگ کیا گیا اور ملک ایک اناڑی کے حوالے کر دیا گیا جس کا نتیجہ پوری قوم بھگت رہی ہے ،

گذشتہ چار سالوں میں ملک کے ساتھ کھلواڑ در کھلواڑ کیا گیا اس پر تجربات کئے گئے ،اچھا خاصا ترقی کرتا ملک ڈبو دیا گیا ،آج مہنگائی سمیت تمام عذاب ان چار سالوں کا خمیازہ ہیں جو عوام بھگت رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے امیدوار برائے ایم این اے رانا احمد عتیق انور اور سابق پارلیمانی سیکرٹری پنجاب چوہدری محمد حسان ریاض کے ہمراہ نارنگ منڈی ریلوے پھاٹک کے قریب کالاخطائی نارنگ روڈ کا باضابطہ افتتاح اور بعد ازاں ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت میاں شاہد محمود چوہدری محمد بلال گھڑکی چوہدری ابرار احمد سیہول اور میاں کامران شاہد ایڈووکیٹ کے ڈیرے پر عوام کے فقیدالمثال جلسہ عام سے خطاب کرتے کیا ۔

رانا تنویر حسین نے واضح کیا کہ 21اکتوبر پاکستان کا تاریخ ساز دن ہوگا جب عوام کا ایک سیلاب اپنے قائد میاں نواز شریف کا پرتپاک استقبال کرت گا اور میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک حقیقی ترقی کی منازل طے کریگا ،حالیہ معاشی بحران ان شا اللہ اختتام پذیر ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کی تاریخ سے اب غیر یقینی صورتحال میں بہتری آئے گی عوام پاکستان مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دے کر بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں کیونکہ مضبوط حکومت کا وجود ہی ملک کے استحکام، بقاء اور ترقی و خوشحالی کا ضامن ہے ۔(ن) لیگ جب بھی اقتدار میں آئی عوام کے لئے بہتری لائی، یہ حقیقت ہے کہ میاں نواز شریف کی قیادت میں ہر دور میں ملک نے ترقی کی اور عوام کو ریلیف ملا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم انتقام پر یقین نہیں رکھتے ،سابقہ ادوار میں پی ٹی آئی تحصیل مریدکے کے عوامی نمائندوں نے قومی خزانے کو بے دریغ طریقے سے لوٹا ،نارنگ منڈی شہر کے واٹر سپلائی منصوبے سمیت اربوں کھربوں کی لوٹ مار کی ،عوام کے پیسے سے نئی گاڑیاں خرید لیں ،آج میرا حلقہ مسائلستان کا شکار ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج کالاخطائی روڈ کا افتتاح ہم کر رہے ہیں ،انہوں نے اپنے دور اقتدار میں دو بارکالاخطائی روڈ کا افتتاح کیا لیکن تعمیر کرنے کی بجائے پیسے کھا گئے پورا حلقہ جانتا ہے کہ اب وہ عوام سے منہ چھپاتے پھرتے ہیں ،یہ سیاست نہیں عوام سے دھوکہ بازی اور فراڈ ہے ۔

رانا تنویر حسین نے کہا کہ ہمارے مکمل کردہ منصوبوں پر اپنی تختیاں لگا کر عوام کو کیا پیغام دینا چاہتے ہیں ،قوم ان کی کرتوتوں سے بخوبی واقف ہے ،کس منہ سے عوام کا سامنا کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اقتدار میں ہوں یا اپوزیشن میں حلقہ کے عوام کی خدمت پوری ذمہ داری دیانتداری سے کرتے ہیں ،آج تک انتقامی کارروائی نہیں کی جبکہ ہمارے سیاسی مخالفین عوام سے اس حد تک بغض رکھتے ہیں کہ (ن) لیگ کے کارکن کا گھر آگیا تو وہاں سے سڑک یا گلی چھوڑ دی یہ کیسی سیاست ہے ،عوام انہیں اچھی طرح جان چکے ہیں اور آئندہ الیکشن میں شکست فاش دیں گے اور محب وطن قیادت کو آگے لائیں گے ،واضح رہے کہ کالاخطائی روڈ لاہور شیخوپورہ اور نارووال اضلاع کے لاکھوں عوام کو سفری سہولیات فراہم کرتی ہے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: الیکشنرانا تنویر حسیننارنگ منڈینواز شریف
Previous Post

خواجہ آصف نے جسٹس عائشہ کیخلاف کردار کشی پر مبنی الزامات مسترد کر دئیے

Next Post

تمام سیاست دانوں کو الیکشن سے قبل حفاظتی ضمانت کرا لینی چاہیے، پرویز الہی

News Editor

News Editor

Next Post
پرویز الہٰی

تمام سیاست دانوں کو الیکشن سے قبل حفاظتی ضمانت کرا لینی چاہیے، پرویز الہی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

اجلاس

مغربی رہنما سرد جنگ کے دور کی "زیرو سم” سوچ میں جکڑے ہوئے ہیں، چینی میڈیا

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

سی پی سی سینٹرل کمیٹی کی جانب سے ” فیصلہ سازی، غور و خوض اور کوآرڈینیشن کے ادارے کے امور سے متعلق قواعد و ضوابط” پر نظر ثانی

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

اتحاد اور جدوجہد ہی چینی عوام کے لئےعظیم تاریخی کامیابیاں تخلیق کرنے کا واحد راستہ ہے، چینی صدر

جون 30, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
اجلاس

مغربی رہنما سرد جنگ کے دور کی "زیرو سم” سوچ میں جکڑے ہوئے ہیں، چینی میڈیا

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

سی پی سی سینٹرل کمیٹی کی جانب سے ” فیصلہ سازی، غور و خوض اور کوآرڈینیشن کے ادارے کے امور سے متعلق قواعد و ضوابط” پر نظر ثانی

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

اتحاد اور جدوجہد ہی چینی عوام کے لئےعظیم تاریخی کامیابیاں تخلیق کرنے کا واحد راستہ ہے، چینی صدر

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

جوہری آلودہ پانی کے سمندر میں اخراج کے خلاف چین کا موقف بدستور برقرار ہے، چینی وزارت خارجہ

جون 30, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading